• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

'قومی ٹیم، آپ چیمپئنز کی طرح کھیلے’، حکمراں، اپوزیشن سمیت سیاستدان ایک پیج پر

شائع November 13, 2022
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، پوری قوم کی طرح سیاست دانوں کے جذبات بھی اس کھیل سے جڑے ہوتے ہیں، جب پاکستان میچ جیتا ہے تو قومی ٹیم کو لوگ سروں پر بیٹھا لیتے ہیں لیکن جب ٹیم ہارتی ہے تو شائقین کے دل ٹوٹ جاتے ہیں اور وہ کھل کر تنقید بھی کرتے ہیں، تاہم ٹیمیں میدان میں اترتی ہیں تو ایک ٹیم ہارتی ہے لیکن مداح ٹیم سے توقع کرتے ہیں کہ وہ بھرپور طریقے سے لڑیں۔

آج انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنائے تھے، پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ہدف کے دفاع کی بھرپور کوشش کی۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاست دانوں نے پاکستان کی جانب سے کم اسکور کرنے کے باوجود بھرپور مقابلہ کرنے پر قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بہت کم ٹیموں نے 137 کا ایسا دفاع کیا ہوگا جس طرح پاکستان نے کیا‘

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فائنل میچ کے فوری بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتنے پر انگلینڈ کو مبارک، پاکستان ٹیم آپ نے اچھا کھیلا، کم اسکور کے باوجود اچھی باؤلنگ کی اور اپنی پوری کوشش کی۔

وزیر اعظم شبہاز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہادری سے مقابلہ کیا اور بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج انگلینڈ کی ٹیم زیادہ اچھا کھیلی، اس میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے پر ہمیں پاکستانی کھلاڑیوں پر فخر ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ آپ چیمپئنز کی طرح کھیلے، ہمارے لیے آپ ہمیشہ چیمپئین ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو فائنل میں شکست، انگلینڈ دوسری مرتبہ ٹی20 کا چیمپیئن بن گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا کہ پاکستان کی بہترین ٹیم پر فخر ہے، آج ٹیم پاکستان نے شان دار مقابلہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران یک جان ہو کر شاندار کوشش کی اور زبردست کھیل پیش کیا، دنیائے کرکٹ اس کا اعتراف کرتی نظر آرہی ہے، قوم کو آپ پر فخر ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے شاداب خان اور نسیم شاہ کی باؤلنگ کی تعریف کی اور انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب میرٹ کا سوچنا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں بہت اچھا کھیلی، دنیا کی سب سے بہترین محدود اوورز کی ٹیم انگلینڈ نے ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک-انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل: کوہستان کے شہری ریڈیو کے دور میں چلے گئے

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے پاس دنیا کا بہترین باؤلنگ اٹیک ہے، لڑکو کم از کم آپ نے بہترین مقابلہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024