• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

نوٹس بھجوانے کے بعد عروہ کی جانب سے بات چیت شروع کی گئی، سونیا حسین

شائع November 7, 2022
پہلے بات چیت شروع کی جاتی تو اچھا تھا، اداکارہ—اسکرین شاٹ
پہلے بات چیت شروع کی جاتی تو اچھا تھا، اداکارہ—اسکرین شاٹ

اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے پروڈیوسر عروہ حسین کو معاوضہ فراہم نہ کرنے پر پچاس لاکھ کے بھجوائے گئے نوٹس کے بعد ان سے بات چیت شروع کردی گئی۔

سونیا حسین نے چند دن قبل بتایا تھا کہ انہوں نے عروہ حسین کو ’ٹچ بٹن‘ میں کام کرنے کا معاوضہ نہ دینے پر 50 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔

اداکارہ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کو مکمل ہوئے دو سال گزر گئے لیکن انہیں تاحال معاوضہ نہیں ملا، جس وجہ سے وہ ذہنی پریشانی کا بھی شکار رہی ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے عروہ حسین کو قانونی نوٹس بھجوایا۔

ان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں عروہ حسین کو کہا گیا تھا کہ وہ 14 دن کے اندر جواب دیں، دوسری صورت میں ان پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

اداکارہ کی جانب سے نوٹس بھجوائے جانے کے بعد عروہ حسین نے ایک شو میں ی جانب سے نوٹس بھجوائے جانے کے معاملے سے بھی بے خبری کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ سونیا کو کچھ غلطی ہوئی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: طویل عرصے بعد ’ٹچ بٹن‘ کا ٹریلر جاری، آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان

عروہ حسین سے جب میزبان نے سونیا حسین کے نوٹس سے متعلق پوچھا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ انہیں ایسے کسی معاملے سے متعلق کوئی علم نہیں اور یہ کہ انہیں یقین ہے کہ سونیا حسین کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہوگی۔

عروہ حسین نے تسلیم کیا تھا کہ ان کی فلم کو بنتے بنتے بہت وقت لگا اور وہ مسائل کا بھی شکار رہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا کہ انہوں نے سونیا حسین کو معاوضہ دینے میں تاخیر کی۔

عروہ حسین نے کہا تھا کہ پاکستانی انڈسٹری بہت چھوٹی ہیں، وہ آپس میں کیوں اختلافات پیدا کریں گی، ان کے درمیان جو کچھ بھی غلط فہمیاں ہوں گی، وہ انہیں دور کرلیں گی۔

اور اب سونیا حسین نے بتایا ہے کہ ان کی جانب سے نوٹس بھجوائے جانے کے بعد ان سے بات چیت کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

’ایکسپریس ٹی وی‘ کے شو میں بات کرتے ہوئے سونیا حسین نے بتایا کہ انہوں نے عروہ حسین کو اس لیے نوٹس بھیجا، کیوں کہ انہوں نے ان کے ساتھ ہی معاہدہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کے ساتھ فلم میں کام سے متعلق معاہدہ کیا گیا تو صرف عروہ حسین ہی پروڈیوسر تھیں اور معاہدے پر انہوں نے ہی دستخط کیے تھے، اس لیے انہوں نے صرف ان کے نام ہی نوٹس بھیجا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوٹس بھجوائے جانے سے قبل دو سال تک انہوں نے فرحان سعید سمیت دوسرے افراد سے بھی اپنا معاوضہ دلوانے سے متعلق بات کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

سونیا حسین کے مطابق انہوں نے اپنے پیسے مانگے ہیں، کوئی جرم نہیں کیا اور یہ کہ ان کے پاس یہی راستہ بچ گیا تھا جو کہ قانونی بھی تھا اور اب ان کی دیکھا دیکھی دوسرے فنکار بھی اپنے معاوضے کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے ہی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی پروموشن میں شریک نہیں ہو رہیں اور انہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کے کردار کو کاٹ کر مختصر کردیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے انہیں مصدقہ اطلاعات نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’ٹچ بٹن‘ کی پروموشن میں حصہ نہ لینے کا اہم سبب انہیں معاوضہ نہ دینا ہے جب کہ دوسرا سبب فلم کے کچھ افراد سے ان کی کیمسٹری نہ ملنا بھی ہے۔

اداکارہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان کے نوٹس کے بعد اب عروہ حسین کی ٹیم نے ان سے معاوضے سے متعلق بات چیت کرنا شروع کی ہے لیکن یہ کام پہلے ہوجاتا تو بہتر تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024