• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاہد آفریدی کا بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا مشورہ

شائع November 7, 2022
سابق کپتان نے کہا کہ مجھے بڑی فکر بیٹنگ کی ہے کیونکہ باؤلر اچھی کارکردگی دکھا رہے — فائل فوٹو: رائٹرز
سابق کپتان نے کہا کہ مجھے بڑی فکر بیٹنگ کی ہے کیونکہ باؤلر اچھی کارکردگی دکھا رہے — فائل فوٹو: رائٹرز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ کپتان بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد حارث کو ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپنر بھیج دینا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق نجی چینل 'سما ٹی وی' کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے بڑی فکر بیٹنگ کی ہے کیونکہ باؤلرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، ان میں باؤلنگ پارٹنرشپ بھی ہے مگر جو فیصلے کیے جارہے ہیں، اس کی وجہ سے فکر کی بات بیٹنگ لائن اَپ کی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم کو بھی کچھ چیزوں پر سن لینا چاہیے اور ہم شروع سے کہتے آرہے ہیں کہ محمد حارث کو پی ایس ایل سے بطور اوپنر اور کیپر لیا ہے اور وہ پانچویں یا چھٹے نمبر کے کھلاڑی نہیں ہیں، اس لیے ان کو اس طرح کھلانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر آئیں اور وہ خود کو تھوڑا تبدیل کریں، یہ ضروری نہیں کہ آپ کو ہی اوپننگ کرنی ہے، کپتان فیصلے لے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: نیدرلینڈز کی جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی آسان ہوگئی

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو زیادہ توجہ کے ساتھ کھیلنا چاہیے اور مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور شان مسعود کی طرح جارحانہ ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر شان مسعود اور افتخار احمد کی بات کریں تو وہ جب کھیلنے آتے ہیں تو ان کی باڈی لینگویج اور توجہ سے پتا چلتا ہے کہ وہ گیند کی تلاش میں ہوتے ہیں اور ان کو اگر ان کے ایریا میں گیند مل گئی تو وہ نہیں چھوڑیں گے، لہٰذا ہمیں ایسی کرکٹ چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اتنی زیادہ گیندیں کھیل کر وقت زیادہ لے کر 30 یا 32 گیندوں پر 30 یا 32 رنز بناتے ہیں اور پھر گیم ختم نہیں کر سکتے تو کیا فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کرکٹ میں وقت نہیں لیا جاتا، تیز کھیلنا ہوتا ہے چاہے آپ نے پچھلے میچوں میں چار بار زیرو کی ہو یا جلدی آؤٹ ہوئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان، بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

خیال رہے کہ 2009 کا ٹی20 چمپیئن پاکستان ایک موقع پر اس دلچسپ مقابلے سے باہر ہوتا نظر آرہا تھا لیکن نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو اَپ سیٹ شکست دے کر اس خدشے کا رخ موڑ دیا۔

محمد رضوان اور بابر اعظم ٹورنامنٹ میں ٹی 20 کے سرفہرست بلے بازوں کی حیثیت سے گئے تھے مگر اب تک دونوں میں سے کسی نے نصف سنچری تک نہیں بنائی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا 'معجزہ'، ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے

محمد رضوان نے ایک رن ایک بال کی شرح سے رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کے صف اول کے بلے باز بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ 61.90 ہے۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے سڈنی میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں دونوں بلے بازوں کو گزشتہ سال کی سیمی فائنل کی فاتح نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ انداز سے کھیلنا ہوگا۔

ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024