• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے کمزور اعتماد کا بھرپور فائدہ اٹھانے کا عزم

شائع November 2, 2022 اپ ڈیٹ November 3, 2022
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے کمزور اعتماد کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، اور ٹی20 ورلڈ کپ میں مخالف ٹیم کو گھر بھیج کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کی کوشش کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق آسٹریلیا میں پروٹیز چھپے رستم ثابت ہوئے اور انہوں نے ٹیم کو خطرناک باؤلنگ اٹیک کے طور پر ظاہر کیا ہے، اس کے ساتھ ان کے بلے باز بھی بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ گروپ 2 میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے، انہوں نے 3 میں سے 2 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں بھارت کے خلاف فتح بھی شامل ہے، پروٹیز کا تیسرا میچ بارش کے سبب بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص کارکردگی، بابر اعظم کی بیٹنگ اور کپتانی تنقید کی زد میں

دوسری طرف، پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن ہے، اگر جنوبی افریقہ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جمعرات (کل) کو ہونے والے مقابلے میں شکست دے دی تو پاکستان کا ورلڈ کپ کا سفر تمام ہو جائے گا۔

پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ کپ کے ابتدائی 3 میچوں میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں، انہیں پریشر میں فارم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر نے بتایا کہ میرا خیال ہے کہ یہ وقت موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اعتماد کا کھیل ہے اور ممکنہ طور پر انہوں نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جو وہ کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ان کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ ٹاپ کلاس کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہمیں چیلنج کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

دوسری جانب پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ نے اس بات کی تردید کی کہ ان کی ٹیم بھارت سے شکست بھول نہیں سکی ہے۔

پاکستان کو روایتی حریف بھارت سے آخری گیند پر شکست ہوئی تھی جس کے بعد زمبابوے کی ٹیم نے بھی ہرا کر حیران کر دیا تھا، بعد ازاں پاکستان کی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف فتح حاصل کرسکی تھی۔

نسیم شاہ سے جب صحافیوں نے سوال پوچھا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت سے شکست کو ذہنی طور پر بھول نہیں سکی ہے تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال ایسا ہے کیونکہ ہر کھلاڑی پروفیشنل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں بھارت سے شکست ہوئی تھی لیکن میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی بھارت سے ہونے والے میچ کے بارے میں سوچ رہا ہے، بطور پروفیشنل کھلاڑی آپ ماضی کی شکست کو نہیں سوچتے۔

ڈیوڈ ملر کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے توقع ہے کہ ہم جیت کے متعدد راستے تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کافی وقت کے بعد ایسا کیا ہے، میرا خیال ہے کہ ہم مشکل صورت حال پر قابو پانے کے بعد گزشتہ برس سے کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

ڈیوڈ ملر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کافی عرصے سے ایک ہی اسکواڈ کی وجہ سے لڑکوں کو اپنے رول کے بارے میں پتا ہے، اگر ایک کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتا تو دوسرا کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024