• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

ویرات کوہلی پرائیویسی مداخلت کے بعد ’پرفیکٹ‘ ہیں اور ٹریننگ کر رہے ہیں، ڈریوڈ

شائع November 1, 2022
گزشتہ روز ویرات  کوہلی کے کمرے سے مداح نے وڈیو ریکارڈ کرکے پوسٹ کردی تھی —فائل فوٹو
گزشتہ روز ویرات کوہلی کے کمرے سے مداح نے وڈیو ریکارڈ کرکے پوسٹ کردی تھی —فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی ٹی20 ورلڈ کپ میں معمول کے مطابق ٹریننگ کر رہے ہیں اور وہ ’ مکمل طور پر ٹھیک‘ ہیں اور امید ہے کہ آئندہ کسی بھی کرکٹ اسٹار کی ’پرائیویسی میں مداخلت ‘ کر کے انہیں پریشانی سے دوچار نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈریوڈ نے ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد معاملے سے نمٹنے پر ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کسی کے لیے بھی پرسکون نہیں ہوتا، ویرات کوہلی کو اکیلا رہنے دیں کیونکہ یہ معاملہ مایوس کن ہے‘۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلین ہوٹل میں پرائیویسی میں مداخلت پر کوہلی برہم

انہوں نے کہا کہ یہ معاملے کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جو اس پر کارروائی کریں گے اور امید ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات پیش نہیں آئیں گے اور لوگ بہت زیادہ محتاط ہوں گے‘۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ ’کسی بھی کھلاڑی کا ہوٹل کا کمرہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں آپ کو یہ محسوس ہو کہ آپ لوگوں کی نظروں اور میڈیا سے دور ہیں اور اسی طرح تمام کھلاڑیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ ایک جگہ ہوتی ہے جہاں کوئی کرکٹر محفوظ محسوس کرتا ہے اور اگر یہ چیز نہ رہے تو اچھا نہیں لگے گا، مگر مجھے لگتا ہے کہ وہ (ویرات کوہلی) اس معاملے سے اچھی طرح نمٹ گئے ہیں اور اب وہ ٹریننگ کر ہے ہیں جہاں وہ ’بالکل ٹھیک' ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا میں ایک مداح نے بھارتی ٹیم کے سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے ہوٹل کے کمرے میں گھس کر ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی تھی، جس پر بھارتی کرکٹر نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی معصوم بچی کو ’ریپ‘ کی دھمکی

ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام میں پوسٹ میں لکھا کہ ’میں سمجھ سکتا ہوں کہ مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں، ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہوتے ہیں اور ان سے ملنا چاہتے ہیں لیکن یہ ویڈیو بہت پریشان کن ہے، میں اب اپنی پرائیویسی کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہوگیا ہوں‘۔

33 سالہ بھارتی کرکٹر کو اپنے کیریئر میں مداحوں کی جانب سے بے حد پیار ملتا رہا ہے جہاں ان کے مداح میچ کے دوران فیلڈ میں جا کر ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں اور یہاں تک کہ انہیں بوسہ دینے کی بھی کوششیں کرتے ہیں۔

مگر ہوٹل میں پیش آئے ’پرائویسی‘ کے واقعے پر ویرات کوہلی نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس قسم کی جنونیت اور پرائیویسی میں مداخلت سے عدم تحفظ کا شکار ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’براہ مہربانی اپنے اسٹارز کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں اپنی تفریح کا ذریعہ نہ سمجھیں۔‘

تاہم، بعدازاں ہوٹل نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کنٹریکٹر کو فارغ کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024