• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ-زمبابوے میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ

شائع October 24, 2022
بارش کی وجہ سے ختم ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ ملا—فوٹو: اے ایف پی
بارش کی وجہ سے ختم ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ ملا—فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جہاں گروپ 2 میں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچ نامکمل رہا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں میں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان شیڈول میچ تیز بارش کی وجہ سے 9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

بارش کے باعث دوسری اننگز 7 رنز تک محدود کردی گئی اور جنوبی افریقہ کو 7 اوورز میں 64 رنز کا ہدف ملا اور کوئنٹن ڈی کوک کے ناقابل شکست 47 رنز کی بدولت ٹیم نے 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے تھے بارش نے ایک مرتبہ پھر مداخلت کی اور اس مرتبہ میچ کو نتیجہ خیز بنائے بغیر ختم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ:سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نےٹینڈائی چتارا کے ابتدائی اوور میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔

جارح مزاج اوپنر نے دوسرے اوور میں بھی یہی سلسلہ جاری رکھا اور رچرڈ نگروا کو چار چوکے مارے اور بارش سے متاثرہ میچ کے دو اوورز میں مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 40 رنز تک لے گئے۔

امپائرز نے سپر 12 مرحلے کا میچ مکمل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن بارش کی وجہ سے میچ میں خلل آیا اور کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر جانے پر مجبور ہوگئے اور مایوس کوئنٹن ڈی کوک نے اپوزیشن سے ہاتھ ملایا۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے لیکن ان کی اننگز بارش کی وجہ سے ڈھائی گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلرز نے تجربہ کا بھرپور فائدہ اٹھایا جہاں وین پارنیل اور لونگی نگیڈی نے زمبابوے کے ٹاپ آرڈر کو جھنجھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ سے شکست کے بعد افغان کرکٹر راشد خان بہتر پرفارمنس کیلئے پُرعزم

زمبابوے کے ویسلے مادھویرے نے 18 گیندوں پر 35 رنز بنائے اور ملٹن شمبا کے ساتھ 55 رنز کی شراکت کی جنہوں نے 18رنز بنائے تھے، جس کے بعد زمبابوے تین اوورز کے اندر 4 وکٹوں سے محروم ہوا اور صرف 19 رنز بنا سکا۔

وین پارنیل نے زمبابوے کو گزشتہ میچوں میں بہترین آغاز فراہم کرنے والے کپتان کریگ ارون کو 2 رنز پر واپس پویلین بھیج دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان-انگلینڈ ٹی20 سیریز میں ریکارڈز کی بھرمار

جنوبی افریقہ کے لونگی نگیڈی نے اگلے اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں، جس فارم میں سکندر رضا بھی شامل تھے جنہیں کوئنٹن ڈی کوک نے اسٹمپ کے پیچھے ایک ہاتھ سے ایک اچھا کیچ لے کر آؤٹ کردیا۔

دوسری جانب سے 18 گیندوں پر 4 چوکے اور ایک چھکا لگانے والے ویسلے مادھویرے اور آخری گیند پر ملٹن شمبا نے اینرچ کی شاندار باؤلنگ کا نشانہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی

میچ جب بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ دیا گیا۔

ہوبارٹ میں دن کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دینے والی بنگلادیش ٹیم نے گروپ 2 میں برتری حاصل کی جبکہ گزشتہ روز آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024