• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹریلر جاری، وسیم اکرم کا اہلیہ کے ہمراہ شوبز کیریئر شروع

شائع October 22, 2022
پرومو فوٹو
پرومو فوٹو

شائقین کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے آنے والی میگا کاسٹ اور میگا بجٹ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کا اعلان بھی کردیا گیا۔

’منی بیک گارنٹی‘ کی شوٹنگ چند سال سے جاری تھی اور ابتدائی طور پر خبریں تھیں کہ اسے 2021 یا پھر 2022 کے آغاز میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم ایسا ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

گزشتہ ماہ ستمبر می فلم کا پہلا ٹیزر اور پوسٹرز جاری کرتے ہوئے اسے اپریل 2023 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے دوبارہ تصدیق کی گئی کہ فلم کو آئندہ سال ’عید الفطر‘ پر ریلیز کیا جائے گا۔

میگا بجٹ اور میگا کاسٹ فلم کے ٹریلر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف بھرپور ایکشن بلکہ سسپنس کے ساتھ ساتھ کامیڈی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

ٹریلر میں سب ہی اداکاروں کو پیسے لوٹتے، جمع کرتے یا پھر ایک دوسرے کے خلاف سازش کرکے ایک دوسرے سے دولت کو چھیننے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرام مختصر کرداروں میں نہیں بلکہ ممکنہ طور پر اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ ترکی سمیت دیگر ممالک میں بھی کی گئی ہے اور اس میں شامل میگا کاسٹ کو پرتعیش زندگی گزارتے دکھایا گیا ہے۔

اس کی کاسٹ میں جاوید شیخ، فواد خان، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپذیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک، عدنان جعفر، شفاعت علی، اقدس وسیم، مرحوم احمد بلال اور شایان خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کے ٹریلر سے متعلق اس کی تمام کاسٹ اور ڈائریکٹر نے انسٹاگرام پوسٹس میں مداحوں کو بتایا کہ وہ عید الفطر 2023 پر شائقین کو خوش کرنے آ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024