• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمران اشرف اور کرن اشفاق میں طلاق ہوگئی

شائع October 18, 2022 اپ ڈیٹ November 4, 2022
دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق نے طویل چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے اپنی علیحدگی کی تصدیق کردی۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے اختلافات اور علیحدگی کی چہ مگوئیاں تھیں مگر دونوں نے معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔

دونوں کے درمیان اختلافات کی چہ مگوئیاں رواں برس اگست میں اس وقت تیز ہوئیں جب کہ عمران اشرف کی اہلیہ ماڈل کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے شوہر کا نام ہٹا دیا تھا۔

ساتھ ہی ان کی جانب سے ذو معنی انسٹاگرام اسٹوریز کیے جانے پر بھی لوگوں نے ان کے اور عمران اشرف کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل کیں۔

اور اب دونوں نے طویل چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوریز میں علیحدگی کی تصدیق کردی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دونوں نے انسٹاگرام پر ایک ہی پیغام شیئر کیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے لیے منفی باتیں نہ کی جائیں اور ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے۔

دونوں نے اسٹوریز میں تصدیق کی کہ انہوں نے خوش اسلوبی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور اب دونوں کا ایک ہی مشترکہ مسئلہ اپنے بچے روحم کی بہتر پرورش کرنا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دونوں نے کچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اگرچہ عمران اشرف سوشل میڈیا پر متحرک رہتے تھے، تاہم وہ اہلیہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر کم تصاویر اور پوسٹس شیئر کرتے تھے اور انہوں نے متعدد بار انٹرویوز میں کہا تھا کہ انہیں اپنی نجی زندگی پرائیویٹ رکھنے کی عادت ہے۔

ان کی اہلیہ کرن اشفاق ماڈلنگ کی دنیا سے وابستہ ہیں، اگرچہ وہ بھی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں مگر وہ بھی شوہر کے ہمراہ کم ہی پوسٹس شیئر کرتی تھیں۔

دونوں کی علیحدگی پر شوبز شخصیات نے جہاں دکھ کا اظہار کیا، وہیں دونوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024