• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں متحدہ عرب امارات کے باؤلر کی ہیٹ ٹرک

شائع October 18, 2022
میاپن نے چار اوورز کے کوٹے میں 19 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں — فوٹو: اے ایف پی
میاپن نے چار اوورز کے کوٹے میں 19 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں — فوٹو: اے ایف پی

متحدہ عرب امارات کے باؤلر کارتھک میاپن نے ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ میں سری لنکا نے ایک موقع پر 14 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 114رنز بنائے تھے لیکن اننگز کے 15ویں اوور میں اسپنر کارتھک میاپن نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

انہوں نے 15ویں اوور کی چوتھی گیند پر بھنوکا راجاپکسے کو آؤٹ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر چارتھ اسالانکا کو بھی چلتا کردیا۔

15ویں اوور کی آخری گیند پر میاپن نے کپتان داسن شناکا کو آؤٹ کر کے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

میاپن نے چار اوورز کے کوٹے میں 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔

کارتھک میاپن نے سری لنکن کپتان داسن شناکا کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی— فوٹو: اے ایف پی
کارتھک میاپن نے سری لنکن کپتان داسن شناکا کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی— فوٹو: اے ایف پی

وہ ٹی20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے مجموعی طور پر پانچویں کھلاڑی ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے پہلی ہیٹ ٹرک 2007 کے افتتاحی ایڈیشن میں آسٹریلیا کے بریٹ لی نے بنگلہ دیش کے خلاف کی تھی لیکن اس کے بعد اگلے 14سال تک مزید کوئی کھلاڑی یہ اعزاز حاصل نہ کرسکا۔

2021 کا عالمی ایونٹ اس لحاظ سے یادگار رہا کہ اس میں تین کھلاڑیوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے کرٹس کیمفر، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024