• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے یو اے ای کو شکست دے دی

شائع October 16, 2022
یو اے ای نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا —آئی سی سی ٹوئٹر
یو اے ای نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا —آئی سی سی ٹوئٹر

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

یو اے ای نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے اور یوں نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم 47 گیندوں پر 41 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جب کہ ویرتیا آروند نے 18 اور کاشف داؤد نے 15 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ فریڈ کلاسن نے 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 'اپ سیٹ' شکست دے دی

111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کے میکس او ڈوڈ نے 23 اور کولن ایکرمین نے 17 رنز بنائے جب کہ اسکاٹ ایڈورڈ 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈز کی جانب سے 3 وکٹیں لینے پر بس ڈی لیڈز کو پلیئر آف کی میچ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے شہر جی لانگ کے کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔

مزید پڑھیں: پاک-بھارت کرکٹ پر چھائے بادل ختم کرنے کیلئے مختصر گفتگو

ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جارہے ہیں، مین گراؤنڈ کے لیے مجموعی طور پر 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی، مین راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

ایونٹ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم 23 اکتوبر کو ملبورن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شروع کرے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کی قیادت میں ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان گزشتہ ماہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت 2023 ایشیا کپ میں شرکت کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہے، رپورٹس

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز فخر زمان انجری سے صحت یابی کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیے گئے جب کہ لیگ اسپنر عثمان قادر انجری کے باعث ریزرو کے طور پر ٹیم کا حصہ ہیں۔

فخر زمان کو ابتدائی طور پر انجری کے باعث ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں ریزرو کھلاڑی کے طور منتخب کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024