• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عثمان قادر کی جگہ فخر زمان ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل

شائع October 14, 2022 اپ ڈیٹ October 15, 2022
فخرزمان وارم اپ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے—فائل/فوٹو: ڈان
فخرزمان وارم اپ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے—فائل/فوٹو: ڈان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز فخر زمان انجری سے صحت یابی کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر انجری کے باعث ریزرو کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

فخر زمان کو ابتدائی طور پر انجری کے باعث ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں ریزرو کھلاڑی کے طور منتخب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، فخر زمان باہر

پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم 23 اکتوبر کو ملبورن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شروع کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی کی گئی ہے، عثمان قادر دائیں انگوٹھے میں فریکچر سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔

عثمان قار گزشتہ ماہ کراچی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

پی سی بی کے مطابق لیگ اسپنر 22 اکتوبر سے قبل ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

فخر زمان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لندن سے برسبین کے لیے روانہ ہوں گے اور ان کے ساتھ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی ہوں گے۔

برسبین پہنچنے کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ پریکٹس کریں گے اور ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف شیڈول وارم اپ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کی واپسی، ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پرجوش

بیان میں کہا گیا کہ ٹیم انتظامیہ وارم اپ میچوں کے دوران فخرزمان کی فٹنس کا جائزہ لے گی۔

فخرزمان کی دستیابی سے قومی ٹیم کو مشکلات کا شکار مڈل آرڈر میں ایک اور آپشن ہوگا اور مکمل صحت یابی کے بعد وہ اپنے تجربے سے مڈل آرڈر کا بحران ختم کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کی قیادت میں ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان گزشتہ ماہ کردیا تھا۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں:

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان، آصف علی، فخرزمان، حیدرعلی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچوں کا شیڈول

23 اکتوبر: برسبین میں بھارت سے مقابلہ

27 اکتوبر: کوالیفائر گروپ بی سے پرتھ میں مقابلہ

30 اکتوبر: پرتھ میں کوالیفائر گروپ اے رنر اپ سے مقابلہ

3 نومبر: سڈنی میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ

6 نومبر: ایڈیلیڈ مین بنگلہ دیش سے مقابلہ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024