• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مستقبل قریب میں ایران سے جوہری معاہدے کا کوئی امکان نہیں ہے، امریکا

شائع October 14, 2022
جان کربی نے کہا کہ ہم جامعہ مشترکہ پلان آف ایکشن کو یقینی بنانے کے قریب نہیں ہیں— فائل فوٹو: رائٹرز
جان کربی نے کہا کہ ہم جامعہ مشترکہ پلان آف ایکشن کو یقینی بنانے کے قریب نہیں ہیں— فائل فوٹو: رائٹرز

امریکا نے ایران کے جوہری معاہدے پر طویل عرصے سے تعطل کا شکار مذاکرات پر کہا ہے کہ معاہدے پر جلد واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکطرفہ طور پر ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے اور ایران پر اقتصادی پابندیاں دوبارہ لگادی گئی تھیں، معاہدے کی دوبارہ بحالی کے لیے گزشتہ سال سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جوہری معاہدہ روکنے کی کوشش: موساد کے سربراہ کا امریکا کا دورہ کرنے کا اعلان

وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جامعہ مشترکہ پلان آف ایکشن کو یقینی بنانے کے قریب نہیں ہیں۔

جان کربی نے ایران میں مہسا امینی کی موت کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم فی الحال ایرانی حکومت کو بے گناہ مظاہرین کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر جوابدہ ٹھہرانے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

یورپی یونین نے رواں سال اگست میں ایرانی جوہری معاہدہ پر مسودہ پیش کیا تھا لیکن ایران، امریکا اور اقوام متحدہ کے واچ ڈاگ کے درمیان اہم نکات کی وجہ سے یہ معاہدہ مسلسل تناؤ کا شکار رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024