• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

واشنگٹن ایئرپورٹ پر وزیرخزانہ کے خلاف ’نعرے‘

شائع October 13, 2022 اپ ڈیٹ October 14, 2022
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کی امریکا میں آئی ایم ایف کے عہدیداروں سے ملاقات متوقع ہے—فوٹو: اسکرین گریب
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کی امریکا میں آئی ایم ایف کے عہدیداروں سے ملاقات متوقع ہے—فوٹو: اسکرین گریب

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بین الاقوامی اداروں کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے جہاں واشنگٹن میں ڈیلاس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کی امریکا میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے اور مذکورہ اداروں کے عہدیداروں سے براہ راست مذاکرات کا بھی امکان ہے۔

مزیدپڑھیں: لندن: مریم اورنگزیب کو گلیوں اور کافی شاپ میں تنگ کیا گیا، سیاستدانوں اور صحافیوں کا اظہار مذمت

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیرخزانہ امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ باہر نکل رہے ہیں اور ان ہر جملہ کسا جارہا ہے۔

ویڈیو میں مذکورہ شخص کو اسحٰق ڈار کو ’چور چور‘ کہتے سنا جاسکتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں کسی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’آپ جھوٹے ہیں، آپ چور ہیں‘۔

اسحٰق ڈار ان کو ’آپ چور ہیں‘ کا جواب دیتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) ورجینیا کے صدر مانی بٹ بھی اسحٰق ڈار کے ہمراہ ہیں اور انہیں بدتمیزی کرنے والے شخص سے تلخ جملوں کا تبادلہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ وفاقی وزیر کے ساتھ ملک سے باہر یا ملک کے اندر بھی اس طرح بدتمیزی کی گئی ہو، اس سے قبل گزشتہ ماہ لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ کافی شاپ میں بدکلامی کی گئی تھی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی میں نعرے لگانے پر متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا، سعودی سفارتخانہ

اسی طرح رواں برس اپریل میں وزیراعظم شہباز شریف کے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں وفاقی وزرا کے خلاف نعرے لگائے گئے تھے۔

سیاست دانوں اور مذہبی رہنماؤں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کا الزام پی ٹی آئی پر عائدکیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

اخترحسین Oct 14, 2022 08:06am
ایسی حرکتیں کیوں کرتے ہو کہ لوگ پردیس میں بھی گالیاں دیں
محمد شوکت Oct 14, 2022 02:03pm
عزت اور ذلت اللہ کہ ہاتھ میں ہے نا کہ پی ٹی آئ کہ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024