• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سہ ملکی سیریز میں نواز کی عمدہ بیٹنگ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

شائع October 13, 2022
کپتان بابر اعظم نے 40 گیندوں پر 9 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
کپتان بابر اعظم نے 40 گیندوں پر 9 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7وکٹوں سے شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے 42 گیندوں پر 69 رنز اور ٹیم کے کپتان مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اتنی بالز کا سامنا کرتے ہوئے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی بنگلہ دیش کو شکست

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 27 اور محمد وسیم جونیئر نے 33 رنز دے کر 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ اسپنر محمد نواز نے 37 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی ایک مرتبہ پھر تیزی سے رنز بنانے میں ناکام رہے۔

ابتدا میں دونوں نے ہی روایتی محتاط انداز اپنایا لیکن بعد میں کپتان بابر اعظم نے تیز رفتاری سے بیٹنگ کی اور اپنی نصف سنچری کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سنچری بھی مکمل کرا دی۔

کپتان بابر اعظم نے 40 گیندوں پر 9 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے جبکہ ایک گیند بعد حسن محمود نے حیدر علی کو بھی چلتا کردیا۔

یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرنے اور بڑھتے ہوئے رن ریٹ کو دیکھتے ہوئے محمد نواز کو اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے رضوان کے ساتھ 64 رنز کی شراکت قائم کی جنہوں نے اپنی عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 56 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی۔

جب رضوان 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کو فتح کے لیے صرف 9 رنز درکار تھے اور اگلے اوور میں چوکا لگا کر نواز نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، انہوں نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد رضوان کو 69 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024