• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایشا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع October 11, 2022 اپ ڈیٹ October 12, 2022
— فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
— فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

ویمنز ایشیا کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں پانچویں کامیابی ہے۔

فاتح ٹیم نے 113 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عمائمہ سہیل نے ریکارڈ باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 13 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ ویمنز ایشیا کپ ٹی20 میں وہ مجموعی طور پر 10 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔

منگل کو بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے 21 ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن ویمنز ٹیم کا پہلے کھیلنے کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا۔

سری لنکا کی ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.5اوورز میں 112رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکن کپتان چماری اتھاپتھو 41 اوراوشیدی راناسنگے 26رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

عمائمہ سہیل نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 13رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں، طوبیٰ حسن نے 2 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ لی۔

جواب میں پاکستانی ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نداڈار 26 اور عائشہ نسیم 16رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، عائشہ نسیم نے 19ویں اوور میں مسلسل دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

عالیہ ریاض 20، کپتان بسمعہ معروف اور سدرہ امین 13،13اور منیبہ علی 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی:

بسمہ معروف (کپتان)، سدرہ امین، سدرا نواز (وکٹ کیپر)، منیبہ علی، عمائمہ سہیل، ندا ڈار، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، سعدیہ اقبال، طوبیٰ حسن، ایمن انور

پاکستان کا سری لنکا کے ساتھ سیمی فائنل 13اکتوبر کو ہوگا

بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور تھائی لینڈ کی ٹیموں نے شان دارکھیل کی بدولت سیمی فائنل تک رسائی کرلی ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ایونٹ کے 6 میچوں میں سے پانچ،پانچ میں فتوحات حاصل کیں۔

پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں، پانچ کامیابیوں میں پانچ مختلف کھلاڑیوں نے مین آف دی میچ حاصل کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں 13 اکتوبر کو سلہٹ میں ہی سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024