• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طب کا نوبیل انعام انسانی ارتقا کے طریقہ کار کو دریافت کرنے والے سائنسدان کے نام

شائع October 3, 2022 اپ ڈیٹ October 4, 2022
سوانتے پابو کا تعلق سویڈن سے ہے—فوٹو: نوبیل کمیٹی
سوانتے پابو کا تعلق سویڈن سے ہے—فوٹو: نوبیل کمیٹی

دنیا کا اعلیٰ ترین انعام دینے والی سویڈن کی اسمبلی آف کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ نے طب کا 2022 کا نوبیل انعام اپنے ہی ملک کے سائنسدان سوانتے پابو کو دینے کا اعلان کردیا۔

نوبیل کمیٹی ہر سال انعامات جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرتی ہے۔

کمیٹی مجموعی طور پر 6 کیٹیگریز ’طب، معاشیات، کیمسٹری، فزکس، ادب اور امن‘ کے نوبیل انعامات دیتی ہے۔

اس سال نوبیل انعامات جیتنے والے افراد کے ناموں کے اعلانات کا سلسلہ 3 اکتوبر کو شروع کیا گیا اور سب سے پہلے طب کے نوبیل انعام جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوبیل کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طب کا انعام سویڈن کے سائنسدان سوانتے پابو کو دیا گیا، جنہوں نے زمانہ قدیم کے انسانوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا جدید طریقہ جسے ڈی این اے بھی کہا جاتا ہے، وہ دریافت کیا۔

سوانتے پابو نے انسانی ارتقا اور جینز کو سمجھنے اور پڑھنے کا طریقہ دریافت کیا تھا۔

انہوں نے ہزاروں سال پرانی ہڈی کے جینوم یا ڈی این اے کو سمجھنے کا جدید اور آسان طریقہ دریافت کیا، جس سے 40 ہزار سال پرانے انسان سے متعلق معلومات حاصل کرنا ممکن ہوا۔

سوانتے پابو نے 40 ہزار سال قبل یورپ اور وسطی ایشیا میں پائے جانے والے انسانوں ’نینڈر تھلز‘ (Neanderthals) جن کی ساخت بندروں سے زیادہ ملتی جلتی تھی، ان کے ارتقا کو سمجھنے کا طریقہ دریافت کیا، یوں ان کے طریقے سے جدید دور کے انسانوں جنہیں سائنسی طور پر (Homo sapiens) کہا جاتا ہے اور پرانے دور کے انسانوں میں مماثلت کی تحقیقات کا بھی راستہ کھلا۔

یہ بھی پڑھیں: طب کا نوبیل انعام جسمانی احساسات کو دریافت کرنے والے ماہرین کے نام

نوبیل کمیٹی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ سوانتے پابو کو نوبیل انعام جیتنے کی خوشخبری صبح کو اس وقت دی گئی جب وہ کافی پی رہے تھے اور وہ خبر سن کر ششدر رہ گئے اور انہوں نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کے ساتھ خبر شیئر کی۔

سوانتے پابو کو رواں برس دسمبر کے پہلے ہفتے میں نوبیل انعام کی رقم اور ایوارڈ اسٹاک ہوم میں دیا جائے گا۔

نوبیل کمیٹی دوسرے نوبیل انعام کا اعلان 4 اکتوبر، تیسرے کا 5 اکتوبر جب کہ چوتھے انعام کا اعلان 6 اکتوبر کو کرے گی۔

کمیٹی نوبیل انعام کا اعلان 7 اکتوبر جب کہ معیشت کے نوبیل انعام کا اعلان آخر میں 10 اکتوبر کو کرے گی۔

گزشتہ برس طب کا نوبیل انعام تین سائنسدانوں کو دیا گیا تھا، 2021 کا نوبیل انعام جسمانی درجہ حرارت اور احساسات کو دریافت کرنے والے سائنسدانوں سان فرانسسکو کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ڈاکٹر پروفیسر ڈیوس جولیس اور کیلی فورنیا کے اسکرپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ڈاکٹر آرڈم پیٹاپوٹیم کو دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024