• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نیٹ فلیکس نے اسپینش سیریز ‘ایلیٹ’ جیسا بھارتی ‘کلاس’ کا ٹیزر جاری کردیا

شائع September 24, 2022
— فوٹو: نیٹ فلیکس
— فوٹو: نیٹ فلیکس

اگر آپ نے نیٹ فلیکس پر ‘ایلیٹ’ دیکھی ہے تو آپ کو متنازع اسکول لاس اِنسینس اور اس کے طلبہ سیموئل، گُزمین، نادیہ، کارلا، کائیتانا، لکرسیا اور ربیکا یاد آئیں گے۔

اگر آپ کے لیے اسپینش سیریز کے پانچ سیزن ناکافی تھے تو نیٹ فلیکس نے اس کی بھارتی سیریز ‘کلاس’ کے نام سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہفتے کو اس پلیٹ فارم نے ٹوڈم پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے کئی شو ظاہر کیے، جس میں ‘کلاس’ کو ہر کسی کی توجہ ملی کیونکہ وہ ایلیٹ کی طرح ہے۔

نوجوان لائیو شو کے واقعات کو فالو کرتا ہے جو اُس وقت سامنے آتے ہیں جب 2 ورلڈ کا آپس میں تصادم ہوتا ہے، جس سے اعلیٰ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے تعلقات اور زندگیاں ہل جاتی ہیں، جن کے اپنے خفیہ راز ہیں۔

ٹریلیر نئی دہلی کے ہیمپٹن انٹرنیشنل اسکول کے 2 طلبہ سے شروع ہوتا ہے، جو تقریباً ایلیٹ جیسا ہے جبکہ مختلف بیک گراؤنڈ کے 3 طلبہ اسکول میں داخل ہوتے ہیں، جنہیں ایلیٹ انکلیو میں ارد گرد کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ شو بودی ٹری ملٹی میڈیا لمیٹڈ نے پیش کیا ہے اور اس کے ہدایات کار آشم اہلی والیا ہیں، اس میں گرفتح پیرزادہ، انجلی سیوارامن، عائشہ کنگا، چایان چوپڑا، سیاول سنگھ، چنتن رچ، مدھیاما سیگل، موسی کول، نینہ بھان، پیوش کھاتی اور زین شا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

اسپینش سیریز چھٹے سیزن کی تیاری کررہی ہے، جس کی ممکنہ طور پر 2023 میں ریلیز کر دیا جائے گا، کلاس کو ریلیز کرنے کی تاریخ نہیں بتائی گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024