• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کینیڈا کا اضافی2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

شائع September 14, 2022
کینیڈا نے ایک بار پھر پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کردیا —فائل فوٹو: رائٹرز
کینیڈا نے ایک بار پھر پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کردیا —فائل فوٹو: رائٹرز

کینیڈا کی حکومت نے پاکستان میں شدید سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی امداد میں اضافی 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈا کے سرکاری بیان کے مطابق نئی امدادی رقم پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے گزشتہ مہینے بھیجی گئی 50 لاکھ ڈالر کی انسانی امداد میں اضافہ ہے۔

مزید پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں: چین، ترکیہ سمیت مختلف ممالک سے امدادی سامان پہنچا شروع

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بااعتماد شراکت داروں کے ذریعے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے خوراک، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی جاری رکھے گا۔

جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ پاکستان میں سیلاب کے پیش نطر حکومت کینیڈا انسانی ہمدردی کے لیے عطیات ہیومینٹیرین کولیشن کے ذریعے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر 2022 تک ہیومینٹیرین کولیشن کو انفرادی طور پر اور اس کے اراکین کی طرف سے دیا گیا ہر عطیہ زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ ڈالر تک ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے کینیڈا کا 20 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

کینیڈا کے وزیر اعظم نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں مدد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے شہریوں کی طرف سے اکٹھے کیے گئے عطیات ہیومینٹیرین کولیشن کی مدد کرے گے اور اس کی اراکین کی جانب سے فراہم کردہ انسانی زندگی بچانے والی خدمات جیسا کہ ہنگامی خوراک، اجناس اور نقدم رقم کے ساتھ ساتھ پانی، صفائی اور صحت کی خدمات سرانجام دینے والوں کی مدد کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو حالیہ تاریخ میں بدترین سیلاب کا سامنا رہا ہے، اس لیے کینیڈا بحران اور طویل مدتی ترقیاتی ضروریات کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کے لوگوں کی مدد جاری رکھے گا۔

قبل ازیں کینیڈا کے وزیر برائے بین الاقوامی ترقی ہرجیت سجن نے پاکستان کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ ’کینیڈا بحرانوں کے وقت دوسروں کی مدد کرنے پر یقین رکھتا ہے‘ ۔

ہرجیت سجن نے کہا تھا کہ اسی لیے کینیڈا کی حکومت اپنے شہریوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں اس تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ہنگامی امداد فراہم کرنے والے اپنے شراکت داروں کی مدد کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے، 9999 پر میسیج کرکے 10 روپے عطیہ دیں، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا تھا کہ کینیڈا سیلاب متاثرین کو ہرگز نہیں بھلا سکتا، خاص طور پر ان خواتین کو جو بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں۔

ہرجیت سجن نے مزید کہا تھا کہ ہم دیگر طریقوں پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کس طرح تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ : بارشوں اور سیلاب سے 16 لاکھ 70 ہزار افراد بے گھر ہوئے، پی ڈی ایم اے

انہوں نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے توسط سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کے لیے گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو میں 2 کروڑ ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ شراکت گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کے لیے کینیڈا کی جاری کردہ 19 کروڑ ڈالر کا حصہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024