• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

شائع August 19, 2022
مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے صارفین نے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایت کی — فائل فوٹو: شٹراسٹاک
مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے صارفین نے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایت کی — فائل فوٹو: شٹراسٹاک

ملک بھر میں صارفین کو آج (جمعہ کی) صبح انٹرنیٹ سروس میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے تکنیکی خرابی کو قرار دیابعد ازاں تیکنیکی خرابی دور کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق نہ صرف پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ بلکہ یوفون، اسٹارم فائبر کی انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے صارفین نے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سب مرین کیبل کی خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

صحافی انس ملک نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کی اطلاعات ہیں جس کا آغاز صبح 7 بج کر 10 منٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں یا تو بالکل براؤزنگ نہیں ہورہی یا بہت سست ہورہی ہے۔

بعد ازاں ایک ٹوئٹر پیغام میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اطلاع دی کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ (ملک کے) جنوبی اور شمالی علاقوں میں ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلہ آیا ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں، پی ٹی سی ایل

پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے، پی ٹی اے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مزید اپڈیٹس شیئر کی جائیں گی۔

بعد ازاں ایک ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی سی ایل نے وضاحت کی کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کو کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے شمالی اور وسطی ریجن میں رہنے والوں کو انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ساتھ ہی پی ٹی سی ایل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں سروسز کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں، پی ٹی اے

بعد ازاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کا باعث بننے والے ڈیٹا نیٹ ورکس میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے آپٹک فائبر نیٹ ورک میں ہونے والی تیکنیکی خرابی ٹھیک کردی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024