• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ہُلک‘ کے بعد اس کی کزن ’شی ہُلک‘ کے چرچے

شائع August 18, 2022
خاتون سپر ہیرو کردار کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—پرومو فوٹو
خاتون سپر ہیرو کردار کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—پرومو فوٹو

ہولی وڈ کامک پروڈکشن ہاؤس ’مارول‘ نے پہلی مسلم پاکستانی خاتون سپر ہیرو ویب سیریز ’مس مارول‘ کے بعد معروف کردار ’ہُلک‘ کی خاتون کزن کے کردار ’شی ’ہُلک‘ پر بنائی ویب سیریز بھی ریلیز کردی۔

’شی ہُلک‘ کو دو سال قبل بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے پہلے سیزن کی پہلی قسط کو 18 اگست کو ’ڈزنی پلس‘ نامی اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کردیا گیا۔

’شی ہُلک‘ کا کردار مارول اسٹوڈیو کے معروف سپر ہیرو کردار’ہُلک‘ جیسا ہی ہے اور اس کردار کو مرد کردار کی خاتون کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

خاتون کے کردار پر بنائی گئی ویب سیریز ’شی ہُلک: اٹارنی ایٹ لا‘ کی پہلی قسط کو 18 اگست کو ریلیز کیا گیا اور اس کی آخری یعنی نویں قسط اکتوبر کے وسط میں نشر کی جائے گی۔

ویب سیریز کی کہانی ’شی ہُلک‘ یعنی جینیفر والٹس نامی ایک خاتون وکیل کے گرد گھومتی ہے جو خصوصی صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں۔ وہ اپنی زندگی کے دوران بری عورتوں اور طاقتوں سے نہ صرف قانونی بلکہ جسمانی طور پر بھی لڑتی دکھائی دیتی ہیں۔

سیریز میں خاتون وکیل کو طاقتور بنانے کے لیے ان کے کزن ’ہُلک‘ انہیں تربیت بھی دیتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ ’ہُلک‘ بننے کے بعد کسی بھی فرد پر کس طرح کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہلک‘ کی کزن’ شی ہلک‘ اسکرین پر آنے کو تیار

ویب سیریز کے ٹریلر میں دکھایا گیا تھا کہ ’شی ہُلک‘ تربیت کے دوران ہی ایسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی ہیں کہ ان کے مرد کزن یعنی ’ہُلک‘ بھی انہیں دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔

ویب سیریز میں ’شی ہُلک‘ کا کردار 34 سالہ کینیڈین اداکارہ تاتیانا مسلانے نے ادا کیا ہے جب کہ ان کی مخالف یعنی سپر ولن خاتون ’تتانیا‘ کا کردار پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ جمیلہ جمیل نے ادا کیا ہے۔

'شی ہلک‘ کی کہانی جیسیکا گاؤ نے لکھی ہے اور انہوں نے اس کی ہدایات کی نگرانی کی جب کہ کیٹ کیرو اس کی شریک ہدایت کارہ ہیں۔

خیال رہے کہ 'شی ہلک‘ کا کردار ’ہلک‘ کا کردار متعارف کرانے والے لکھاری اسٹان لی نے متعارف کرایا تھا، اس کردار کو ابتدائی طور پر 1980 میں پیش کیا گیا تھا اور اب پہلی بار اسے اسکرین پر پیش کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر جلد اس کردار کو کسی فلم میں بھی شامل کیا جائے گا۔

’شی ہلک‘ کا لباس، انداز و جسامت اپنے کزن کردار’ہلک‘ کی طرح ہی سبز(green) ہی رکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024