• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

آئی ایم ایف سے پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر تک کرنے، مزید ٹیکس لگانے کا وعدہ

شائع August 18, 2022
آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے بتایا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو شیڈول کیا گیا ہے— فائل فوٹو: ڈان
آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے بتایا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو شیڈول کیا گیا ہے— فائل فوٹو: ڈان

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے آئندہ سال جنوری اور اپریل تک پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کو بالترتیب پیٹرول اور ڈیزل پر زیادہ سے زیادہ 50 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ساتویں اور آٹھویں جائزوں کی تکمیل کی باضابطہ منظوری کے لیے آئی ایم ایف کو بھیجے گئے اپنے لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) میں پاکستان نے رواں مالی سال کے اختتام تک (موجودہ 5 ہفتوں سے بڑھا کر) کم از کم 10 ہفتوں کی درآمدات کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر کا انتظام اور ان ذخائر کو کبھی بھی شرح مبادلہ کے لیے استعمال نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے اعلان کیا کہ ای ایف ایف کے تحت پاکستان کے مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزوں کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو شیڈول کیا گیا ہے۔

حکومت نے یکم ستمبر 2022 کو پیٹرول کے لیے پی ڈی ایل 10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے لیے 5 روپے فی لیٹر اضافے اور دونوں پر پی ڈی ایل 50 روپے تک پہنچنے تک ماہانہ 5 روپے اضافے کے منصوبے کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری کا بھی وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف قرض پروگرام کی قسط رواں ماہ کے اختتام تک ملنے کا امکان

مزید برآں حکومت مالی سال کے دوران احساس راشن رعایت پروگرام کو مرحلہ وار ختم کرے گی اور جون 2023 تک صاف سستا فیول سستا ڈیزل (ایس ایگ ایس ڈی) جاری رکھے گی، تاہم احساس ایمرجنسی کیش اور غیر مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ رواں سال 316 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا تاکہ 90 لاکھ خاندانوں کا احاطہ کیا جاسکے۔

لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق حکومت نے مارکیٹ کی جانب سے طے شدہ شرح تبادلہ کو برقرار رکھنے، افراط زر کو طے شدہ ہدف کے مطابق کم کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کی تعمیر نو کے ذریعے مالیاتی اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئندہ چند ماہ میں وزارت خزانہ ٹیکسز میں چند تبدیلیوں اور اخراجات میں غیر متوقع اضافے کو پورا کرنے کے لیے تقریباً 150 ارب روپے مالیت کے نئے اقدامات پر غور کرے گی۔

حکومت کے مطابق حالیہ مہینوں میں غیر مستحکم صورتحال، تجارتی شرائط کے ایک بڑے دھچکے اور مسلسل بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے بیرونی حالات غیر یقینی ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے قرض پروگرام پر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس دوبارہ ملتوی

بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور درآمدات سے زرمبادلہ کی بھاری طلب نے شرح تبادلہ پر دباؤ ڈالا جس میں 2021 میں دسمبر اور جولائی کے آخر میں 33 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی، جبکہ ذخائر ڈیڑھ ماہ کی درآمدات سے نیچے آگئے۔

اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے پختہ عزم کیا ہے کہ فاریکس کی فروخت روپے کی قدر میں کمی کے رجحان کو روکنے کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔

مزید برآں حکومت ڈیبٹ مینجمنٹ آفس (ڈی ایم او) کو اپ گریڈ کرے گی جو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق قرض کے انتظام کی حکمت عملی کو ترتیب اور لاگو کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Adnan Alam. Aug 18, 2022 11:30am
live se kia morad hai.
Kashif Aug 18, 2022 02:15pm
اگلے پانچ سالوں کے لییے پیٹرول 250 لیٹر پر فکس کرنے کی گورنمنٹ پالیسی بنالیں ۔ عام افراد کو کوئی ریلیف مارکیٹ سے کم قیمت ہونے پر نہیں ملنا ۔ اس سے پیٹرول بڑھنے کے نعرے پر مارکیٹ نہیں روۓ گی

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025