• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فوج اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی کا الزام

شائع August 9, 2022
علی اعوان  نے جڑواں شہروں میں اجازت کے لیے فوج کے 111 بریگیڈ کی منظوری  ضروری ہے—فوٹو:ٹوئٹر
علی اعوان نے جڑواں شہروں میں اجازت کے لیے فوج کے 111 بریگیڈ کی منظوری ضروری ہے—فوٹو:ٹوئٹر

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 مقامات کی تجویز کے باوجود یوم آزادی کے موقع پر جلسہ عام کی اجازت نہ ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایونٹ کو لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی اعوان نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے پہلے ہی 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کے لیے درخواست دے دی تھی.

ان کا کہنا تھا تاہم، ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اجازت 111 بریگیڈ کی منظوری سے مشروط تھی جو ہمیں اجازت دینے کو تیار نہیں ہے، ورنہ ہمیں اپنے تجویز کردہ 3 مقامات میں سے کسی ایک مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت مل جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 13 اگست کو اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسے کا اعلان

6 اگست کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے یوم آزادی کے موقع پر 13 اگست کو وفاقی دارالحکومت میں سیاسی قوت کے مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔

یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری، عمر ایوب، سیف اللہ نیازی سمیت پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ وہ اس جلسے کے دوران اپنی پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے اور پارٹی رہنماؤں کو“متاثر کن“ طاقت کا مظاہرہ یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ سے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی لیکن بتایا گیا کہ ٹی ایل پی نے پہلے ہی اس مقام پر جلسہ کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ پھر ہم نے انتظامیہ سے عوامی جلسہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی درخواست کی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس پر اعتراض کیا اور ہمیں بتایا گیا کہ انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی ٹیم اسٹیڈیم کا دورہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ہم نے لیاقت باغ میں جلسہ عام کے انعقاد پر غور شروع کیا لیکن بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں پارک میں شجرکاری کا کام شروع کیا گیا ہے اور جلسے کے لیے جگہ بہت کم ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جڑواں شہروں میں اجازت لینا ممکن نہیں ہے کیونکہ فوج کے 111 بریگیڈ کی منظوری بھی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ تاحال ٹی ایل پی کو بھی اجازت کی تصدیق نہیں کی گئی،یہ عجیب بات ہوگی کہ ٹی ایل پی پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کر سکتی ہے، لیکن پی ٹی آئی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی

انہوں نے کہا کہ اب ہم نے ہاکی گراؤنڈ لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان لاہور جلسے سے خطاب کریں گے جسے ملک بھر میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ جلسے میں پارٹی چیئرمین مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے اور ہم آدھی رات کو آتش بازی اور پرچم کشائی کی تقریب منعقد کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024