• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے 'وی چیٹ' سروس کا آغاز کردیا

شائع August 3, 2022
وی چیٹ سنگاپور اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں پہلے ہی زیراستعمال ہے—فائل فوٹو : رائٹرز
وی چیٹ سنگاپور اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں پہلے ہی زیراستعمال ہے—فائل فوٹو : رائٹرز

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) 'وی چیٹ' سروس کا آغاز کرنے والا پہلا ریگولیٹری اور پبلک سیکٹر ادارہ بن گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ سروس چینی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے شروع کی گئی ہے جس سے انہیں فیصلے کرنے اور پاکستان میں کمپنیوں کی باآسانی تشکیل میں مدد ملےگی۔

اس سروس کے ذریعے صارفین فوری طور پر ایس ای سی پی کے اہلکاروں سے نام کی دستیابی اور کمپنی کی تشکیل کے بارے میں چینی زبان میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندیوں کے احکامات جاری کردیے

وی چیٹ سنگاپور اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں پہلے ہی زیراستعمال ہے اور یہ یورپ اور جنوبی امریکا میں بھی متعارف کروایا جارہا ہے۔

ایس ای سی پی کی یہ وی چیٹ سروس صارفین کو پیغامات، دستاویزات، تصاویر اور مالی ادائیگیوں کا تبادلہ کرنے میں مدد دے گی۔

ایس ای سی پی سہولت افسر سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے فراہم کردہ نمبر '03069365625' یا پھر وی چیٹ آئی ڈی 'ایس ای سی پی اے کے' پر کسی بھی وقت سروس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025