• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

بیٹی کے ساتھ ریپ کا جرم چھپانے کیلئے ملزم نے اسے اور اہلیہ کو قتل کردیا

شائع July 30, 2022
ملزم نے ماں بیٹی کا گلا دبانے سے قبل انہیں ذہر دیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
ملزم نے ماں بیٹی کا گلا دبانے سے قبل انہیں ذہر دیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

منڈی بہا الدین کے گاؤں گھانیاں میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور 15 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے پہلے اپنی بیوی اور بیٹی کو زہر دیا اور پھر ان کا گلا گھونٹ دیا۔

مقتول خاتون کے والد نے ایف آئی آر میں شکایت کی کہ ملزم کافی عرصے سے اپنی بیٹی کو ریپ کا نشانہ بنا رہا تھا جس نے اس کی اطلاع اپنی والدہ کو دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

تاہم جب ماں نے اپنے شوہر کے سامنے معاملہ اٹھایا تو اس نے اپنی بیوی سے جھگڑا کیا اور بعد ازاں اپنے گھناؤنے جرم کو چھپانے کے لیے دونوں خواتین کو زہر دینے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام نے جائے وقوع سے فرانزک شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔

بیٹی کا ریپ کرنے والے والد کو سزائے موت

خیال رہے کہ 2 روز قبل کوہاٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج-VI فرح تبسم نے اپنی بیٹی کے ساتھ ریپ کرنے والے ایک شخص کو سزائے موت سنائی تھی۔ ' جج نے اسے پی پی سی کی دفعہ 506 کے تحت اپنی بیٹی کو قتل یا فروخت کرنے کی دھمکی دینے پر 3 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

مزید پڑھیں: لاہور: شوہر کے خلاف مقدمے کی پیروی میں ناکامی پر خاتون کی عدالت میں خودکشی کی کوشش

اس حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا کہ 30 دسمبر 2020 کو جرونڈا کی ایک 14 سالہ لڑکی نے کنٹونمنٹ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا والد سلطان محمود اس کا بار بار استحصال کر رہا ہے۔

لڑکی نے بتایا کہ ملزم اسے دھمکی دے رہا تھا کہ وہ ایہ بات ظاہر نہ کرے ورنہ وہ اسے مار ڈالے گا یا بیچ دے گا۔

متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے اس کے والد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کی جس کی بنیاد پر ملزم کو سزائے موت سنائی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024