• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کینیڈا: برٹش کولمبیا میں فائرنگ سے مسلح شخص سمیت 3 افراد ہلاک

شائع July 26, 2022
کینیڈا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے—فوٹو: رائٹرز
کینیڈا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے—فوٹو: رائٹرز

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پیر کی صبح فائرنگ کے نتیجے میں مشتبہ مسلح شخص سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے سے قبل بے گھر افراد پر مشتمل لینگلے شہر میں فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کو کہا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نفرت کی بنیاد پر قتل: کینیڈا میں مسلم خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ

علاقائی رائل کینیڈین ماؤنٹین پولیس فورس کے چیف سپرنٹنڈنٹ غالب بھیانی نے کہا کہ ہم فائرنگ کے سلسلے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے اور دوسرا شخص شدید زخمی ہے۔

پولیس چیف نے کہا کہ اس وقت ہمیں اس واقعے کے پیچھے وجہ معلوم نہیں ہے اور نہ ہی ہلاک مشتبہ شہری اور متاثرین کے درمیان کسی قسم کے تعلق کا پتہ چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے وزیر اعظم نے مسلم اہلخانہ کے قتل کو دہشت گرد حملہ قرار دے دیا

ایک عینی شاہد نے کہا کہ فائرنگ کے مقامات میں سے ایک کے قریب ایک کھائی میں دو سیاہ ایس یو ویز گاڑیاں دیکھیں جو پولیس کی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی طرح استعمال ہوتی ہیں جن میں سے ایک گاڑی کی ونڈشیلڈ میں گولیوں کے سوراخ تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وینکوور کے مضافات لینگلے میں پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے لینگلے شہر میں متعدد متاثرین کو گولیاں لگنے کی متعدد رپورٹس پر ردعمل دیا ہے اور انہوں نے ٹاؤن شپ آف لینگلے میں ایک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ متعدد مقامات بشمول ایک کیسینو کی پارکنگ اور بس اسٹاپ سے دور رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024