• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رکی مارٹن کے خلاف جنسی تشدد کا کیس ختم

شائع July 22, 2022

کیریبین جزیرے اور امریکا کے ماتحت چھوٹی ریاست پورٹو ریکو کی عدالت نے معروف گلوکار 50 سالہ رکی مارٹن کے خلاف بھانجے کے ساتھ غیر فطری طور پر جنسی تعلقات استوار کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا کیس خارج کردیا۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ (اے پی) کے مطابق پورٹو ریکو کی عدالت میں 21 جولائی کو سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے گلوکار رکی مارٹن پر پہلے عائد کردہ تمام پابندیاں ہٹاتے ہوئے کیس کو خارج کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیس کی ورچوئل ہونے والی سماعت میں مقدمہ دائر کرنے والے 21 سالہ نوجوان ڈینس عدیل سنیش کے وکلا نے گلوکار پر عائد کردہ تمام الزامات سے دستبرداری کی، جس پر عدالت نے ان سے استفسار کیاکہ کیا انہیں دھمکیاں دی گئیں ہیں؟

رکی مارٹن نے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا—فائل فوٹو: اے پی
رکی مارٹن نے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا—فائل فوٹو: اے پی

درخواست گزار کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے رضاکارانہ طور پر اپنے تمام الزامات کو واپس لے لیا، جس پر عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں گلوکار رکی مارٹن پر مقدمے کی وجہ سے عائد کردہ تمام پابندیاں ہٹاتے ہوئے مقدمے کو خارج کردیا۔

عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ رکی مارٹن جھوٹے الزامات کا نشانہ بنے۔

اگر رکی مارٹن پر الزامات درست ثابت ہوجاتے تو انہیں نصف صدی تک قید کی سزا اور جرمانہ ہو سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پورٹو ریکن گلوکار رکی مارٹن پر نصف صدی قید کی تلوار لٹکنے لگی

ان پر رواں ماہ جولائی کے آغاز میں ایک نامعلوم شخص نے گھریلو تشدد سمیت استحصال کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس متعلق گزشتہ ہفتے یہ بات سامنے آئی کہ وہ گلوکار کا بھانجا تھا۔

گلوکار پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے بھانجے کو تعلقات ختم کرنے پر تشدد اور بلیک میلنگ کا نشانہ بنایا۔

رکی مارٹن پر بھانجے نے سنگین الزامات عائد کیے تھے—فوٹو: فاکس نیوز 3
رکی مارٹن پر بھانجے نے سنگین الزامات عائد کیے تھے—فوٹو: فاکس نیوز 3

کیس سے متعلق پورٹو ریکن میڈیا نے رپورٹس میں بتایا تھا کہ مقدمہ دائر کرنے والے نوجوان نے اپنی درخواست میں بتایا تھا کہ ان کے اور رکی مارٹن کے درمیان 7 ماہ تک جنسی تعلقات رہے تھے مگر ان کی جانب سے تعلقات ختم کرنے پر گلوکار غصے میں آگئے اور ان پر تشدد کرنے لگے۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ مقدمہ دائر کرنے والے نوجوان کے مطابق ان کے ماموں تعلقات ختم کیے جانے کو تسلیم کرنے کو تیار ہی نہ تھے اور ان پر انہوں نے تشدد کرنا شروع کیا، جس پر انہوں نے مجبور ہوکر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی۔

رکی مارٹن نے بھانجے کے ساتھ تعلقات کے الزامات کو مضحکہ خیز اور خلاف قدرت قرار دیتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا۔

رکی مارٹن متنازع جنسی رجحانات رکھتے ہیں اور انہوں نے 2017 میں یورپی ملک سوئیڈن کے مرد گلوکار سے شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024