• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت پر فنکار خوشی سے نہال

شائع July 18, 2022
عینی خالد اور ثمینہ پیرزادہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا—فائل فوٹو: ٹوئٹر
عینی خالد اور ثمینہ پیرزادہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا—فائل فوٹو: ٹوئٹر

صوبہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی کے بعد فنکار برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

17 جولائی کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تھا، جس نے 4 نشستیں حاصل کیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بری طرح ہار گئی۔

پی ٹی آئی کی کامیابی پر جہاں عام سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا، وہیں پاکستان کی شوبز، موسیقی اور فیشن کی دنیا سے وابستہ شخصیات نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان اور قوم کو مبارک باد پیش کی۔

گلوکارہ عینی خالد نے تحریک انصاف کی جیت کے بعد مٹھائی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر لندن میں اہل خانہ کے ہمراہ جشن منایا۔

انہوں نے پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے کا ہشی ٹیگ بھی استعمال کیا۔

سینیئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی پی ٹی آئی کی کامیابی پر متعدد ٹوئٹس کیں، تاہم انہوں نے پارٹی کا نام لیے بغیر تحریک انصاف کی خوشی پر خدا کے شکرانے ادا کیے۔

اداکار شان شاہد نے بھی عمران خان کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریک انصاف کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان اب بھی عمران خان پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔

گلوکار، میزبان و اداکار خالد انعم نے بھی عمران خان کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

گلوکار ہارون شاہد نے بھی تحریک انصاف کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ عوام نے ایک بار پھر عمران خان کو منتخب کیا۔

ادکارہ ایمن خان نے بھی تحریک انصاف کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار فیصل قریشی نے تحریک انصاف کی جیت کو عوام کا فیصلہ قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024