• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ایران سے 140 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن بے دخل

شائع July 18, 2022
زیادہ تر تارکین وطن ایران کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں—تصویر: ڈان
زیادہ تر تارکین وطن ایران کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں—تصویر: ڈان

ایرانی حکام نے ضلع چاغی کے سرحدی شہر تفتان میں رہداری گیٹ کے راستے 140 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کر کے لیویز فورس کے حوالے کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیویز فورس کے ایک افسر نے بتایا کہ تارکین وطن کو بعد میں مزید تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر تارکین وطن ایران کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں پنجاب سے 88، سندھ سے 24، کے پی کے 21، بلوچستان سے چار اور آزاد جموں و کشمیر کے تین افراد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 22 غیر قانونی تارکین وطن، جنہیں ایران نے ملک بدر کیا تھا، واپس بھیج دیا گیا کیونکہ ان کے پاس اپنی شہریت سے متعلق کوئی سرکاری دستاویز نہیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024