• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ریحام خان کا تیسری شادی کا عندیہ

شائع July 16, 2022
تیسری شادی کے ذکر پر ریحام خان مسکراتی رہیں—فوٹو: انسٹاگرام
تیسری شادی کے ذکر پر ریحام خان مسکراتی رہیں—فوٹو: انسٹاگرام

لکھاری اور صحافی ریحام خان نے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے تیسری شادی کی تو ان کے ہونے والے شوہر کو سرپرائز ملے گا۔

ریحام خان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں، انہوں نے پہلی شادی 1990 کے بعد کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

انہیں پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں عمران خان سے کی تھی—فوٹو: ٹوئٹر
ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں عمران خان سے کی تھی—فوٹو: ٹوئٹر

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ میں ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں ہی طلاق ہوگئی۔

عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ہی ریحام خان کو عالمی سطح پر شہرت ملی، اس سے قبل وہ صحافت سے منسلک رہی تھیں جب کہ وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ریحام سے اسلام آباد میں نکاح

دوسری طلاق کے 7 سال بعد اب انہوں نے تیسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گھر میں بھی ان کی تیسری شادی سے متعلق باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

ریحام خان نے عید کے موقع پر نعمان اعجاز کے پروگرام `[**’جی سرکار‘**][2]` میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سیاست اور ملکی حالات سمیت اپنی نجی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں اور اسی دوران انہوں نے تیسری شادی کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے بتایا کہ ان کی ایک رشتے دار خاتون نجومی نے ان کا ہاتھ دیکھنے کے بعد انہیں بتایا کہ ان کے ہاتھ میں تیسری شادی کی لکیر ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گھر میں ہونے والی بات چیت کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ ان کے بھائی نے ان کے ایک بھانجے کو یہ دھمکی دے کر شادی پر راضی کیا کہ اگر وہ شادی نہیں کریں گے تو ان کی خالہ یعنی ریحام خان تیسری شادی کرلیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی مذہبی خیال کے ہیں اور انہوں نے ان کی تیسری شادی کی دھمکی دے کر بھانجے کو شادی پر راضی کیا۔

اسی دوران انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی تیسری شادی ہوگئی تو ان کے تیسرے شوہر کو سرپرائز ملے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور ریحام میں طلاق ہوگئی

ریحام خان نے پروگرام میں تیسری شادی کے ذکر پر مسکراتے ہوئے گفتگو کی اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پہلی دونوں شادیوں پر مہندی نہیں لگائی تھی، کیوں کہ انہیں مہندی لگانے اور چوڑیاں پہننے کا شوق نہیں۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ لیکن اب وہ اپنی ایک بیٹی کی ضد پر کبھی کبھار ہاتھوں پر مہندی سجاتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے اور بچوں کے درمیان صفائی کے معاملے پر لڑائی ہوتی رہتی ہے، کیوں کہ وہ بہت صفائی پسند ہیں جب کہ ان کے بچے صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024