• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں اضافے کے ساتھ مثبت کیسز میں کمی

شائع July 14, 2022
اعداد وشمار کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی— فائل فوٹو: رائٹرز
اعداد وشمار کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی— فائل فوٹو: رائٹرز

کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی تعداد میں 3 گنا اضافے کے ساتھ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی آگئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 236 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ ملک بھر میں 15 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 152 مریضوں کی حالت تشویشناک رہی تاہم کسی کی موت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھی: 'کورونا وبا کا خاتمہ نزدیک نہیں'، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں صرف 4 ہزار 674 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے اور ان میں سے 255 مثبت پائے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد تھی۔

دریں اثنا وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان نے ڈان کو بتایا کہ خدشہ ہے کہ عید الاضحیٰ پر جانوروں کی منڈیوں میں خریداری اور شہریوں کے اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کے لیے سفر کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد کورونا سے متاثر ہو گی۔

مزید پڑھیں: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 7 اموات

انہوں نے کہا کہ 'میرے مشاہدے کے مطابق رواں سال بازاروں میں کم رش تھا جس کے نتیجے میں تاحال کم کیسز سامنے آئے ہیں لیکن کورونا وائرس کے انکیوبیشن کا دورانیہ تقریباً ایک ہفتے کا ہے، اس لیے آئندہ 3 روز میں ہم دیکھیں گے کہ عیدالاضحی کے اجتماعات اور جانوروں کی خریداری کیلئے رش کورونا کیسز میں اضافے کا سبب بنے یا نہیں'۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ صورتحال اس وقت قابو میں ہے کیونکہ صرف چند اموات کی اطلاع ملی ہے، تاہم کراچی کی صورتحال قدرے پیچیدہ ہے کیونکہ یہ وائرس مرطوب/نم موسم میں بڑھتا اور پھیلتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024