• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

رئیل می نارزو سیریز کا سستا فون متعارف

شائع June 22, 2022
فون کی قیمت انتہائی کم رکھی گئی ہے—فوٹو: رئیل می
فون کی قیمت انتہائی کم رکھی گئی ہے—فوٹو: رئیل می

چینی موبائل کمپنی رئیل می اپنی مقبول نارزو سیریز کے سستے اور معیاری فون ’ففٹی آئی پرائم‘ کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔

رئیل می نے گزشتہ ماہ مئی میں بھی ’نارزو‘ سیریز کے دو بجٹ فون متعارف کرائے تھے اور اب ایک ماہ سے کم بھی کم عرصے کے دوران کمپنی نے ایک اور سستا فون پیش کردیا۔

کمپنی کی جانب سے پیش کردہ ’ففٹی آئی پرائم‘ کے فرنٹ اور بیک پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے، جس وجہ سے اس کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے۔

فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا سیلفی جب کہ بیک پر صرف 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کو دو مختلف ماڈیولز یعنی 2 اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 اور 64 جی بی ریم تک میموری بڑھانے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور دونوں ماڈیولز کی رقم میں محض دو ہزار روپے کا فرق رکھا گیا ہے۔

’ففٹی آئی پرائم‘ کا اسکرین 5۔6 انچ کا دیا گیا ہے اور اس میں اینڈرائڈ 11 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یونیسوک ٹی 612 کی چپ دی گئی ہے۔

پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری سے لیس فون کا چارجر 10 واٹ رکھا گیا ہے اور اس میں فنگر پرنٹ سمیت دیگر فیچرز بھی نہیں دیے گئے۔

اگرچہ موبائل کے فرنٹ اور بیک پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔ ’ففٹی آئی پرائم‘ کو ابتدائی طور پر ایشیا کے چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جب کہ جلد ہی اسے چین سے دنیا بھر میں آن لائن فروخت کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

’ففٹی آئی پرائم‘ کے 2 جی بی ریم اور 32 جی بی میموری کے ماڈیول کی قیمت پاکستانی 21 ہزار جب کہ 3 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کے ماڈیول کی قیمت پاکستانی 23 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024