• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حکومتِ خیبرپختونخوا کے وسائل کے غلط استعمال پر عمران خان کےخلاف نیب میں درخواست

شائع May 25, 2022
سابق وزیر اعظم عمران خان کو پہلے بھی  ایک نیب تفتیش کا سامنا تھا—فوٹو: عمران خان انسٹاگرام
سابق وزیر اعظم عمران خان کو پہلے بھی ایک نیب تفتیش کا سامنا تھا—فوٹو: عمران خان انسٹاگرام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل مبینہ طور پر ذاتی استعمال میں لانے پر ایک مرتبہ پھر تنقید کا سامنا ہے۔

اس سلسلے میں قومی ادارہ برائے احتساب (نیب) میں ان کے خلاف معاملے کی تفتیش کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ درخواست خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہ نے نیب خیبرپختونخوا ریجن میں شکایت دائر کی ہے۔

درخواست میں انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل کو غلط استعمال کرنے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کا سرکاری ہیلی کاپٹر اپنے ذاتی استعمال میں لانے میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے جو کہ نیب کے 1999 آرڈیننس کے تحت جرم ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان پر ایٹم بم گرانے سے متعلق بیان پر عمران خان کے خلاف مقدمے کی درخواست

شکایت کنندہ نے کہا ہے کہ اس سے متعلق اگر کسی بھی دستاویزی ثبوت کی ضرورت ہوگی تو وہ بھی وقت کے ساتھ تفتیشی افسر کو فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی اسی طرح کے ایک الزام کا سامنا کر رہے ہیں جو ان کے خلاف 2018 میں سامنے آیا تھا۔

بعد میں عمران خان خیبرپختونخوا میں نیب کے دفتر میں بھی پیش ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024