• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بچپن میں کبھی پیسے نہیں دیکھے، پرتعیش زندگی کی چاہ نہیں، پنکج ترپاٹھی

شائع May 14, 2022
غریب خاندان سے تعلق ہے، پیسے کی اہمیت کا اندازہ ہے، اداکار—اسکرین شاٹ
غریب خاندان سے تعلق ہے، پیسے کی اہمیت کا اندازہ ہے، اداکار—اسکرین شاٹ

’مرزاپور، گینگ آف وسیع پور، بیریلے کی برفی، فکرے، سنگھم اور دبنگ‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر جانے والے بولی وڈ اداکار پنکج ترپاٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بچپن میں کبھی کبھار ہی نقد پیسے دیکھے تھے اور ان کے گھر میں ٹی وی تک نہیں تھا۔

پنکج ترپاٹھی نے 2004 میں بولی وڈ فلم ’رن‘ میں مختصر کردار ادا کرکے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ 2006 میں ’اومکارا‘ میں بھی دکھائی دیے تھے۔

ابتدائی طور پر فلموں میں معاون اور مختصر کردار ادا کرنے کے بعد پنکج ترپاٹھی نے 2012 میں ’گینگ آف وسیع پور‘ میں اداکاری سے شہرت حاصل کی اور وہ منفی کرداروں یا برے لوگوں کے اہم کارندے کے کرداروں کے لیے فلم سازوں کی پسندیدہ شخصیت بنے۔

یہ بھی پڑھیں: پنکج ترپاٹھی سے جواب ملنے پر اقرا عزیز خوش

پنکج ترپاٹھی کو ان چند بولی وڈ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جن کی اداکاری کو نیچرل قرار دیا جاتا ہے۔

نیچرل اداکاری کی وجہ سے پنکج ترپاٹھی کو مقبولیت حاصل ہے—اسکرین شاٹ
نیچرل اداکاری کی وجہ سے پنکج ترپاٹھی کو مقبولیت حاصل ہے—اسکرین شاٹ

حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری کا مقبول چہرہ بن جانے کے باوجود انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی بڑا گھر خرید نہیں سکیں گے اور نہ ہی کبھی وہ پرتعیش زندگی گزارنے کے اہل ہو سکیں گے۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق پنکج ترپاٹھی نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں پیسے کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے اور ان کا خیال ہے کہ خوشحال زندگی گزارنے کے لیے ’فضول‘ یا ’اضافی‘ پیسے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ چوں کہ وہ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد کسان تھے اور انہوں نے بچپن میں کبھی کبھی نقد پیسے دیکھے تھے، اس لیے انہیں پیسے کی اہمیت کا اندازہ ہے۔

پنکج ترپاٹھی زیادہ تر معاون کردار ادا کرتے ہیں—اسکرین شاٹ
پنکج ترپاٹھی زیادہ تر معاون کردار ادا کرتے ہیں—اسکرین شاٹ

انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین میں ٹی وی تک نہ تھا اور وہ انتہائی سادہ زندگی گزارتے تھے۔

پنکج ترپاتھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاست بِہار سے ممبئی آنے کے بعد بھی کئی سال تک سادگی اور غربت کی زندگی گزاری اور اب بھی انہیں ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی بہت بڑا گھر خرید نہیں سکیں گے اور نہ ہی وہ پرتعیش زندگی گزارنے کو اہمیت دیں گے۔

ان کے مطابق وہ اور ان کی اہلیہ کئی سال سے ممبئی جیسے شہر میں رہ رہے ہیں مگر کبھی انہیں پرتعیش زندگی گزارنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں ایسا لگتا ہے کہ اب وہ اچھی گاڑی خریدنے کے لیے قرض لیں گے۔

پنکج ترپاٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اس حال میں خوش زندگی گزاری، جو زندگی ان کے پاس تھی اور انہیں وقت، دولت اور زندگی کی اہمیت کا علم ہے۔

کسان کا بیٹا ہوں، غربت دیکھی ہے، اداکار—اسکرین شاٹ
کسان کا بیٹا ہوں، غربت دیکھی ہے، اداکار—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024