• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

انتظار ختم، سہانا خان اور خوشی کپور کی پہلی فلم کی جھلک سامنے آگئی

شائع May 14, 2022
فلم کو آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

طویل انتظار اور چہ مگوئیوں کے بعد بلآخر فلم ساز زویا اختر کی آنے والی فلم ’آرچی‘ کی کاسٹ اور کرداروں کی پہلی جھلک جاری کردی گئی، جس میں سہانا خان، خوشی کپور اور اگستیا نندا سمیت دیگر شوبز شخصیات کے بچوں کو کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کردی گئی۔

گزشتہ چند سال سے خبریں تھیں کہ بولی وڈ خان شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی خوشی کپور جلد فلموں میں دکھائی دیں گی اور اب ان کی پہلی فلم کی جھلک جاری کردی گئی۔

ان کے ساتھ آنے والی فلم میں امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا بھی ’آرچی‘ میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

علاوہ ازیں ’آرچی‘ کے کرداروں کے ٹیزر میں دیگر شوبز شخصیات کے کم عمر اور جواں سالہ بچوں کو بھی مرکزی کرداروں میں دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ و سری دیوی کی بیٹیاں شوبز میں آنے کو تیار

نیٹ فلیکس سمیت فلم ساز زویا اختر نے ’آرچی‘ کے کرداروں کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے شائقین کو بتایا کہ اب ان کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔

’آرچی‘ کے ہندی ورژن میں سہانا خان کی بیٹی ’ورونیکا‘ جب کہ خوشی کپور ’بیٹی‘ اور اگستیا نندا ’آرچی‘ کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

پہلے چہ مگوئیاں تھیں کہ ممکنہ طور پر ’آرچی‘ کے کردار کے لیے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم ایسا نہیں ہوا، انہیں فلم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

فلم کے ٹیزر میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

’آرچی‘ کے ہندی ورژن کی کہانی اسی نام سے شائع کامک بک سے ماخوذ ہے اور اسی پر امریکا میں ٹی وی سیریز بھی بنائی جا چکی ہے، جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی۔

’آرچی‘ کے کردار نو عمر اور جواں سالہ ہیں اور اس کی کہانی بھی بڑھتی عمر کے مسائل میں الجھے جوانوں کے گرد گھومتی ہے، اس کے ہندی ورژن کی ہدایات زویا اختر نے دی ہیں جو فلم ساز جاوید اختر کی صاحبزادی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024