• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

انتظار ختم، واٹس ایپ کا میسیج ’ری ایکشن‘ فیچر متعارف

شائع May 5, 2022
فیچر کو 5 مئی کو متعارف کرایا گیا—اسکرین شاٹ
فیچر کو 5 مئی کو متعارف کرایا گیا—اسکرین شاٹ

دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کرادیا۔

ابتدائی طور پر واٹس ایپ نے گزشتہ برس نومبر میں بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کرا دیا جائے گا، جس کے بعد جنوری میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا۔

تاہم گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں واٹس ایپ انتظامیہ نے بتایا تھا کہ مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے اور اس میں اضافی ری ایکشنز شامل کرنے پر کام جاری ہے اور فیچر کو جلد عام کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے وہ نئے فیچرز جو اس ایپ کو بدل دیں گے

اور اب واٹس ایپ نے مذکورہ فیچر متعارف کرادیا، تاہم تاحال پاکستان سمیت کئی ممالک کے صارفین کے واٹس ایپ پر مذکورہ فیچر فوری طور پر سامنے نہیں آیا مگر جلد ہی پاکستانی صارفین بھی مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے 5 مئی کو اپنی مختصر فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ واٹس ایپ پر میسیج ری ایکشن فیچر کو آج متعارف کرادیا گیا۔

انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کمنٹ میں مزید بتایا کہ واٹس ایپ کے ماہرین مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں اضافی ری ایکشن بھی شامل کیے جائیں گے۔

مارک زکربرگ کے مطابق جلد ہی مذکورہ فیچر میں ’مدد، شکریہ اور تعریف‘ کے ایموجیز سمیت دیگر احساسات کے ری ایکشنز بھی شامل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ پر جلد تمام صارفین کیلئے میسیج ری ایکشن متعارف ہونے کا امکان

خیال رہے کہ مذکورہ فیچر بلکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور مسینجر کے میسیج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

فیچر متعارف ہونے کے بعد ہر صارف کو میسیج دیکھتے وقت وہاں ایموجیز کے نشانات دکھائی دیں گے اور وہ اپنی پسند کے ایموجی سے رائے کا اظہار کر سکے گا۔

صارف کسی بھی میسیج کو منتخب کرکے اسے ٹیپ کرے گا تو ایموجیز کا سیکشن کھلے گا اور صارف اپنی پسند کے ری ایکشن کو کلک کرکے اپنی رائے کا اظہار کر سکے گا۔

جلد فیچر میں مزید ری ایکشن بھی شامل کیے جائیں گے—اسکرین شاٹ
جلد فیچر میں مزید ری ایکشن بھی شامل کیے جائیں گے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024