• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ناراض پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی لندن سے وطن واپسی

شائع April 30, 2022
جہانگیر ترین گروپ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کی حمایت کی تھی— فائل فوٹو: ڈان نیوز
جہانگیر ترین گروپ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کی حمایت کی تھی— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین انگلینڈ سے واپس وطن پہنچ گئے، وہ دو ماہ سے لندن میں زیر علاج تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں اور مشترکہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی حمایت سے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے والے حمزہ شہباز آج اپنے عہدے کا حلف لیں گے جس پر عمل درآمد کئی روز سے تاخیر کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کی سیاسی گرما گرمی میں ترین گروپ نے مرکزی حیثیت حاصل کرلی

جہانگیر ترین گزشتہ دو ماہ سے بیرون ملک مقیم تھے، اس دوران لندن میں جہانگیر ترین اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی ملاقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے تمام حکمت عملی میں اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کی تھی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان تعلقات میں تلخی اس وقت پیدا ہوئی جب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین اور ان کے اہل خانہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔

جہانگیر ترین نے منحرف اراکین پارلیمنٹ کے گروپ کی قیادت کی جسے ’جے کے ٹی گروپ‘ کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کےجہانگیر ترین کی جانب بڑھتے قدم پر پی ٹی آئی پریشان

صحت کے مسائل کے سبب جہانگیر ترین لندن چلے گئے تھے جہاں وہ دو ماہ تک زیر علاج رہے اور وہ ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد وطن واپس آئے ہیں۔

وطن واپسی کے لیے پہلے وہ لندن سے دبئی پہنچے اوربعد ازاں گزشتہ روز لاہور پہنچے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024