• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

144 ہرٹز ریفریش ریٹ اسکرین سے لیس موٹرولا ایج 30

شائع April 28, 2022
ایج 30 — فوٹو بشکریہ موٹرولا
ایج 30 — فوٹو بشکریہ موٹرولا

144 ہرٹز ریفریش ریٹ والے او ایل ای ڈی ڈسپلے، ہائی کوالٹی اسٹیریو اسپیکرز اور ڈوئل 50 میگا پکسل کیمرے چاہتے ہیں؟

تو موٹرولا کا نیا اسمارٹ فون ایج 30 آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

اس فون میں 6.5 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح اسٹیریو اسپیکرز ڈولبی ایٹموس کے ساتھ ہیں جبکہ اسنیپ ڈراگون 778 جی پلس پراسیسر ڈیوائس میں موجود ہے۔

موٹرولا ایج 30 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے جس میں اضافہ نہیں ہوسکے گا۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم فون کا حصہ ہے اور یہ لگ بھگ خالص اینڈرائیڈ سسٹم ہے جس کا تجربہ گوگل کے پکسل فونز کے صارفین کو ہوتا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

50، 50 میگا پکسل کے دونوں کیمروں سے 4K ویڈیو ریکارڈ کی جاسکتی ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

ایج 30 میں 4020 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق عام استعمال پر ڈیڑھ دن تک کام کرسکتی ہے۔

چارجنگ کے لیے فون کے ساتھ 33 واٹ ٹربو پاور چارجر فراہم کیا جائے گا۔

5 جی سپورٹ، ڈوئل سم سپورٹ، ڈسٹ اینڈ سپلیش ریزیزٹنس، وائی فائی 6 ای، بلیوٹوتھ 5.2 اور این ایف سی دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

یہ فون جلد یورپ، ایشیا اور مشرقی وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں 450 یورو (88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024