• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

در فشاں سلیم کا ہوٹل سے جائے نماز چرانے کا اعتراف

شائع April 25, 2022
اداکارہ نے ہوٹل کا نام نہیں بتایا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے ہوٹل کا نام نہیں بتایا—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ در فشاں سلیم نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بار ایک پرتعیش ہوٹل سے جائے نماز چوری کی تھی۔

اسی طرح اداکار میکال ذوالفقار نے بھی اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بھی ہوٹلز سے بوتلیں اور ٹاول بھی چرایا تھا۔

در فشاں سلیم اور میکال ذوالفقار حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے شوبز کیریئر پر بات کرنے سمیت مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

میکال ذوالفقار نے اعتراف کیا کہ انہیں ماڈلنگ کے فوری بعد اداکاری کرنی پڑی مگر حقیقت یہ ہے کہ انہیں 5 سے 6 سال اداکاری سمجھ ہی نہیں آئی لیکن پھر انہوں نے آہستہ آہستہ اداکاری سیکھی۔

اداکار نے بتایا کہ اپنا کاروبار شروع کرتے وقت شروع میں انہوں نے بہت مشکل حالات دیکھے مگر اب ان کا سیلون چل پڑا ہے۔

پروگرام کے دوران دونوں اداکاروں نے ہوٹل سے چوری کرنے کا اعتراف کیا—اسکرین شاٹ/ اے آر وائے
پروگرام کے دوران دونوں اداکاروں نے ہوٹل سے چوری کرنے کا اعتراف کیا—اسکرین شاٹ/ اے آر وائے

ایک سوال کے جواب میں میکال ذوالفقار نے کہا کہ وہ کسی بھی شخص میں پہلی چیز اس کا انداز، بات چیت کرنے کا عمل اور ظاہری خوبصورتی کو دیکھتے ہیں۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ چوں کہ وہ انتہائی مہنگے اور پرتعیش ہوٹلوں میں رہائش کے لیے ٹھہرے ہیں تو انہوں نے وہاں سے بوتلیں اور ٹاول تک چرائے۔

یہ بھی پڑھیں : جسمانی نمائش پر مبنی کوئی کردار نہیں کروں گی، در فشاں

اسی طرح پروگرام میں بات کرتے ہوئے در فشاں سلیم نے کہا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو کھانے پینے کا شوقین ہے اور جو دوسروں کی شخصی آزادی پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ کم عمر تھیں تو والدہ ان سے شام 6 بجے کے موبائل فون چھین لیتی تھیں، انہیں رات کو فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی، جس وجہ سے انہوں نے والدین کے سخت پہرے میں بچپن گزارا۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں کم عمری میں کسی رانگ نمبر پر فون کرکے شرارتیں کرنے کا موقع نہیں ملا۔

اسی طرح انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ بچپن میں والدہ کے پیسے چرا کر کھانیں کی چیزیں منگوایا کرتی تھیں۔

مزید پڑھیں: وہاج علی اور درفشاں سلیم ویب سیریز میں اداکاری کیلئے تیار

در فشاں سلیم نے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ انہوں نے بھی دو سال قبل ایک اچھے اور پرتعیش ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔

انہوں نے ہوٹل کا نام نہیں لیا، تاہم بتایا کہ انہیں جائے نماز پسند آگئی، کیوں کہ وہ بہت ہی نازک تھی اور پھر انہوں نے سوچا کہ انہیں چوری کی ہوئی جائے نماز پر نماز ہی پڑھنی ہے تو خدا ان سے اس چوری متعلق سوال نہیں کریں گے۔

در فشاں سلیم کے اعتراف پر اداکار میکال ذوالفقار نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ انہیں جائے نماز چوری کرتے وقت شرم نہیں آئی؟ اور ساتھ ہی کہا کہ اداکارہ کی جائے نماز چوری کرنے کی کلپ ضرور وائرل ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024