• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شیاؤمی کا 'خوبصورت ترین فون' سی وی 1 ایس

شائع April 25, 2022
سی وی 1 ایس — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
سی وی 1 ایس — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے ستمبر 2021 میں ایک نیا فون سی وی متعارف کرایا تھا جسے دنیا کا خوبصورت ترین فون قرار دیا تھا اور اب اس کا اپ ڈیٹ ماڈل پیش کردیا ہے۔

شیاؤمی سی وی 1 ایس کو گزشتہ دنوں چین میں متعارف کرایا گیا۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پلس پراسیسر دیا گیا ہے۔

شیاؤمی سی وی 1 ایس میں 6.55 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 1080p ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اسکرین میں 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

اسی طرح فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اس فون کا وزن محض 166 گرام ہے جبکہ اس کی موٹائی 8 ملی میٹر سے بھی کم ہے اور اسی وجہ سے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ ڈیوائس کا حصہ نہیں اور نہ ہی ہیڈ فون جیک موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 13 سے کیا گیا ہے، جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 55 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے اور اسے سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2299 یوآن، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2599 یوآن جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2899 یوآن میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024