• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خواتین کے کم عمر مرد سے تعلقات کو ’توہین‘ سمجھا جاتا ہے، ملائیکا اروڑا

شائع April 23, 2022
دونوں میڈیا کے سامنے اعتراف محبت بھی کرتے رہتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں میڈیا کے سامنے اعتراف محبت بھی کرتے رہتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا کا کہنا ہے کہ ہمارے سماج میں اگر کوئی خاتون خود سے کم مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرتی ہیں یا شادی کرتی ہیں تو اس عمل کو خاتون کے لیے ’توہین‘ سمجھا جاتا ہے۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ملائیکا اروڑا نے فیشن میگزین ’ہیلو‘ سے بات کرتے ہوئے پہلی بار طلاق یافتہ زندگی اور خود سے کم عمر مرد سے تعلقات پر کھل کر باتیں کیں۔

ملائیکا اروڑا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد خواتین کو دوبارہ زندگی شروع کرنی چاہیے، شادی ختم ہونے کے بعد ان کا پھر سے جینا ضروری ہوتا ہے۔

میگزین سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمارے سماج میں خواتین کے تعلقات اور طلاق کے حوالے سے فرسودہ سوچ موجود ہے۔

ملائیکا اروڑا نے کہا کہ ہمارے ہاں کسی بھی خاتون کے خود سے کم عمر مرد سے تعلقات کو معیوب اور عورت کی توہین سمجھا جاتا ہے، تاہم وہ اس حوالے سے خود مختار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری بار محبت کرنے سے جواں سالہ بیٹے سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، ملائیکا

اداکارہ کے مطابق وہ کسی کی پرواہ کیے بغیر خود مختاری سے اپنی زندگی جیتی ہیں اور گزرتی عمر کے ساتھ وہ اپنی زندگی کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران ملائیکا اروڑا نے اپنے تعلقات کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے ارجن کپور اور سابق شوہر ارباز خان کے حوالے سے کوئی بات کی۔

ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ملائیکا اروڑا گزشتہ چند سال سے خود سے 12 سال کم عمر ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور اطلاعات ہیں کہ دونوں شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں اور دونوں متعدد بار میڈیا کے سامنے ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف بھی کر چکے ہیں مگر واضح طور پر دونوں نے شادی کرنے کا عندیہ نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: ملائیکا اروڑا نے خود سے کم عمر شخص سے محبت کا راز بتادیا

گزشتہ پانچ سال سے دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے اور خود سے کم عمر اداکار سے تعلقات کی وجہ سے ملائیکا اروڑا پر سخت تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔

اس وقت ملائیکا اروڑا کی عمر 48 جب کہ ارجن کپور کی عمر 36 برس ہے اور اداکارہ کو پہلی شادی سے ایک 19 سالہ بیٹا بھی ہے۔

ملائیکا اروڑا نے پہلی شادی ارباز خان سے 1998 میں کی تھی اور دونوں کے ہاں 2002 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ ارباز خان اور ملائیکا اروڑا کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہوگئی تھی اور دونوں کے درمیان 2017 میں باقائدہ طور پر طلاق ہوگئی تھی۔ طلاق کے فوری بعد اداکارہ اور ارجن کپور کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024