• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران خان لاہور جلسے سے قبل آج سوشل میڈیا پر قوم سے خطاب کریں گے

شائع April 20, 2022
عمران خان جمعرات کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے— فوٹو: پی ٹی آئی
عمران خان جمعرات کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے— فوٹو: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جمعرات کو لاہور میں ایک اور پاور شو کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور ایسے میں پارٹی چیئرمین عمران خان نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مزید برآں پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا منگل کو اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مینار پاکستان پر پاور شو کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی جہاں بڑے اعلان کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے جارہے ہیں، عمران خان

قوم سے براہ راست خطاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو خطاب کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران 21 اپریل کو لاہور میں ہونے والے جلسہ عام کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دریں اثنا پارٹی رہنماؤں حماد اظہر، منزہ حسن، عثمان ڈار اور فرخ حبیب نے اجلاس کو پاور شو کا مومینٹم بنانے کے حوالے سے بدھ اور جمعرات کو ہونے والی ریلیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کُرتا 9 سال بعد دوبارہ فروخت کے لیے پیش

عمران خان نے پولیٹیکل کمیٹی کے تمام اراکین کو ہدایت کی کہ تمام ریلیاں بروقت لاہور پہنچیں۔

سابق وزیراعظم نے سیاسی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی آزادی اور جمہوریت کے محافظ ہیں، اگر ہم اس تازہ سازش کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گے تو مستقبل میں کوئی حکمراں بیرونی سازشوں کا سامنا نہیں کر سکے گا، 21 اپریل کو ہم پاکستان کی حقیقی آزادی کا اعلان کریں گے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے منگل کو دعویٰ کیا کہ نئی حکومت کو معیشت بہت اچھی حالت میں ملی ہے۔

مزید پڑھیں: عدالت سے پوچھتا ہوں میں نے کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے رات کے 12 بجے عدالتیں لگائیں، عمران خان

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ریکارڈ برآمدات، ریکارڈ فصلوں، صنعتی پیداوار اور تیزی سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا، موجودہ حکومت جس طرح سُستی کے ساتھ فیصلے کر رہی ہے اس سے معیشت کی گاڑی کا انجن جلد ہی خراب ہو جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024