• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کا نیا پرائیویسی فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع April 19, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کون کہہ سکتا ہے کہ واٹس ایپ کسی بھی فرد کے لیے آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مددگار اپلیکشن ثابت ہوسکتی ہے اور جانا جاسکتا ہے کہ آپ کب سوئے، کب جاگے اور کتنا سوتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔

اور ایسا جاننے کے لیے کسی کو ٹیکنالوجی ماہر ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔

درحقیقت اس ایپ کا بظاہر عام سا فیچر اپنے اندر آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کمزوری چھپائے ہوئے ہے اور وہ ہے لاسٹ سین اسٹیٹس۔

اگر آپ کو اس کا علم نہیں تو جان لیں کہ لاسٹ سین سے عندیہ ملتا ہے کہ کسی فرد نے آخری بار ایپ کو کب چیک کیا تھا اور اس سے یہ بھی ممکنہ طور جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ کسی نے آپ کا میسج پڑھ لیا ہے چاہے ریسیپٹس کو ٹرن آف ہی کیوں نہ کر رکھا ہو۔

مگر واٹس ایپ کی جانب سے مخصوص کانٹیکٹس کے لیے لاسٹ سین کو ہائیڈ کرنے کے فیچر کو جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WaBetaInfo کے مطابق میٹا کی زیرملکیت کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش آئی او ایس ایپ کے بیٹا ورژن میں کی جارہی ہے۔

اس وقت واٹس ایپ کی جانب سے لاسٹ سین، پروفائل فوٹ اور اباؤٹ کے لیے 3 پرائیویسی آپشنز ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور نو باڈی فراہم کیے گئے ہیں۔

مگر بہت جلد ان میں چوتھے آپشن My contacts except کو بھی آپ دیکھ سکیں گے۔

اس سے آپ کو یہ سہولت حاصل ہوجائے گی کہ مخصوص افراد کو لاسٹ سین ، پروفائل فوٹو یا واٹس ایپ پر پرسنل انفو کو دیکھنے سے روک دیں۔

اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام ہورہا ہے تو امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے پروفائل فوٹوز اور اباؤٹ سیکشنز کے لیے پرائیویسی کنٹرولز کو بھی مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024