• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

رئیل می 9 پرو پلس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع April 19, 2022
9 پرو پلس — فوٹو بشکریہ رئیل می
9 پرو پلس — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می کی 9 سیریز کا نیا فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جو ابھی پری آرڈر میں دستیاب ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے فروری میں بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا اور 2 ماہ بعد اس کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

رئیل می 9 پرو پلس میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور فل ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر ہی نصب ہے جو دل کی دھڑکن کو بھی ڈیٹکٹ کرتا ہے جبکہ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسیٹی 920 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 60 واٹ سپر ڈارٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے اور فون صفر سے 100 فیصد 45 منٹ میں چارج ہوسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے رئیل می یو آئی 3.0 سے کیا ہے اور یہ 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

جن میں سب سے نمایاں سن رائز بلیو ہے جس پر فوٹو کرومیم لیئر موجود ہے جو سورج کی روشنی یا الٹرا وائلٹ لائٹ میں نیلے سے پنکش۔ریڈ میں بدل جاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 766 سنسر سے لیس ہے۔

یہی سنسر کچھ فلیگ شپ فونز جیسے اوپو کے فائنڈ ایکس 3 پرو اور رئیل می جی ٹی 2 پرو میں بھی دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

یہ فون پاکستان میں 69 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025