• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے شادی کی تصدیق کردی

شائع April 14, 2022
اداکارہ نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات 13 اپریل کو ممبئی میں شروع ہوئی تھیں، جس میں دونوں کے قریبی دوست اور اہل خانہ سمیت کاروباری اور معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

دونوں کی جانب سے شادی کی تصدیق سے چند گھنٹے قبل ہی بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل کی سہ پہر کو سات پھیرے لے کر ہندو پنجابی روایات کے مطابق شادی کرلی۔

شادی کے چند گھنٹے بعد عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی اور ساتھ ہی دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عالیہ بھٹ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے اسی بالکونی پر نئی زندگی کا آغاز کیا، جس بالکونی پر انہوں نے پانچ سال تک ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے لکھا کہ آج ان کا گھر ان کے دوستوں اور رشتے داروں سے بھرا ہوا ہے اور انہوں نے اسی بالکونی پر شادی کی، جہاں انہوں نے اپنے تعلقات کے پانچ سال گزارے۔

عالیہ بھٹ نے لکھا کہ شادی ہوجانے کے بعد اب دونوں ایک ساتھ یادیں بنانے، بیتی یادیں انجوائے کرنے، محبت کرنے، بے وقوفانہ لڑائیاں کرنے، شراب نوشی کرنے، فلمی شرارتی کرنیں اور ایک ساتھ ہنسنے اور سکون حاصل کرنے کے لیے ایک ہوگئے۔

انہوں نے شادی کے موقع پر نیک خواہشات کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ دوستوں اور رشتے داروں کی محبتوں، موجودگی اور دعاؤں نے ان کے دن کو مزید یادگار بنایا۔

عالیہ بھٹ کی طرح ان کی والدہ سونیا رضدان نے بھی بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے آغاز کی تصدیق کی۔

—فوٹو: عالیہ بھٹ، انسٹاگرام
—فوٹو: عالیہ بھٹ، انسٹاگرام

عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور انسٹاگرام استعمال نہیں کرتے، تاہم ان کے دوستوں اور اہل خانہ نے نے ان کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

دونوں کی شادی ہوجانے پر متعدد شوبز شخصیات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

—فوٹو: عالیہ بھٹ، انسٹاگرام
—فوٹو: عالیہ بھٹ، انسٹاگرام

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے گزشتہ دو ہفتوں سے خبریں جاری تھیں اور یہ پہلے ہی امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ان کی شادی 15 اپریل تک ہو جائے گی۔

رنبیر کپور نے بھی کچھ دن قبل تصدیق کی تھی کہ وہ شادی کرنے جا رہے ہیں مگر انہوں نے شادی کی تاریخ بتانے سے انکار کردیا تھا۔

—فوٹو: عالیہ بھٹ، انسٹاگرام
—فوٹو: عالیہ بھٹ، انسٹاگرام

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان 2017 سے تعلقات تھے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، گزشتہ پانچ سال کے دوران دونوں کی جلد شادی ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں مگر ایسا نہ ہوسکا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024