• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے شادی کرلی، بھارتی میڈیا

شائع April 14, 2022
دونوں نے فوری طور پر شادی کی تصدیق نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے فوری طور پر شادی کی تصدیق نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل کی سہ پہر دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کرلی۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ دونوں ممکنہ طور پر 14 اپریل کی شب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

دونوں کی شادی کی تقریبات 13 اپریل سے ممبئی میں رنبیر کپور کی رہائش گاہ میں شروع ہوئی تھیں اور 14 اپریل کی سہ پہر دونوں نے سات پھیرے لیے۔

’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 14 اپریل کی سہ پہر کو دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی۔

دلہن کے والد مہیش بھٹ شادی کے موقع پر خوش دکھائی دیے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
دلہن کے والد مہیش بھٹ شادی کے موقع پر خوش دکھائی دیے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی میں دونوں کے اہل خانہ سمیت اہم شوبز شخصیات اور کاوروباری و سماجی شخصیات نے بھی شادی میں شرکت کی۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں نے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں ہندو مذہبی روایات کے تحت شادی کی اور سات پھیرے لے کر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریبات میں بہت زیادہ لوگوں نے شرکت نہیں کی اور شادی کے موقع پر کسی کو بھی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں نے سہ پہر کو رشتے داروں اور قریبی ساتھیوں کی موجودگی میں شادی کی مگر دونوں نے فوری طور پر شادی کی کوئی تصویر جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

رپورٹ میں رنبیر کپور کی شادی کے سیکیورٹی انتظامات سنبھالنے والے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جوڑا ممکنہ طور پر رات تک شادی کی تصاویر جاری کردے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اگرچہ بھارتی میڈیا دونوں کی شادی کے دعوے کر رہا ہے، تاہم تاحال رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی، البتہ دونوں کے اہل خانہ گزشتہ چند دن سے میڈیا کو بتاتے آ رہے ہیں کہ شادی کی تقریبات جاری ہیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور ان افواہوں میں 2018 میں دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد تیزی آئی۔

دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی سے متعلق متعدد بار خبریں پھیلیں اورابتدائی طور پر 2019 میں خبریں آئیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

تاہم ایسا نہ ہوسکا لیکن بعد ازاں متعدد شوبز شخصیات نے یہ عندیہ تک دیا تھا کہ دونوں 2020 میں شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

پچھلے سال بھی متعدد شوبز شخصیات نے کہا تھا کہ دونوں 2021 کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

تاہم مسلسل چند سال سے ان کی شادی مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوتی رہی اور دونوں نے کبھی اس معاملے پر کھل کر کوئی بات بھی نہیں کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024