• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کو تیار

شائع April 12, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ ایک نئے فیچر کو متعارف کروانے والی ہے جس کے ذریعے صارفین موبائل فون کے بغیر بھی ڈیسک ٹاپ اسے استعمال کر سکیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ صارفین ایپ کو ڈیسک ٹاپ پر اس وقت ہی استعمال کر پاتے ہیں جب تک ان کے پاس موبائل فون ہو اور اس میں انٹرنیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ بھی ایکٹو ہو مگر نئے فیچر کے تحت ایسا نہیں ہوگا۔

’سی نیٹ‘ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت صارفین کو واٹس ایپ کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال کرنے کے لیے اپنا موبائل اپنے پاس رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی جو کہ اس سے پہلے ممکن نہیں تھا یعنی پہلے کسی دوسری ویب پر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ ان کرنے کے لیے صارف کو مستقل اپنے موبائل میں لاگ ان رہنا اور موبائل کا پاور آن رکھنا ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے لیے گوگل کی بڑی سہولت ختم ہونے کے قریب

لیکن اس نئے فیچر کے تحت اب صارفین ایک ہی دفع میں 4 مختلف ڈیوائسز سے خود کو لاگ ان کر کے رکھ سکتے ہیں اور موبائل فون پاس نہ ہونے کی صورت میں بھی اپنے واٹس ایپ کو ان ڈیوائسز پر استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس نئے فیچر کی سب سے اہم خوبی اس کی تیز رفتار اسپیڈ ہے جس کی بدولت صارفین بیک وقت چاروں لنکڈ ڈیوائسز سے اپنا واٹس ایپ تیز اسپیڈ کے ساتھ بغیر روکے استعمال کرسکیں گے، لیکن کچھ فیچرز جیسے ویڈیو اور وائس کالنگ گوگل کروم آئی پیڈ میں استعمال کرنے کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام لنکڈ ڈیوائسز صارف کے موبائل فون پر ہی انحصار کریں گی اگر صارف کے موبائل میں اگلے 14 دن تک واٹس ایپ استعمال نہیں کی گئی ہوگی تو تمام لنکڈ ڈیوائسز سے واٹس ایپ اکاؤنٹ خود ہی لاگ آؤٹ ہوجائےگا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کی 17 بہترین ٹرکس

فی الحال اس فیچر کو اسمارٹ واچز کو لنک نہیں کیا جاسکتا نہ ہی واٹس ایپ نے ابھی تک ایپل واچ کو یہ سہولت مہیا کی ہے۔

یہ کہا جاسکتا ہے کہ دیگر میسجنگ ایپس کو واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی طرح خود میں بھی اپ ڈیٹ لانے کی کچھ حد تک ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیچر بلکل منفرد نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی چند میسجنگ ایپز ایسا فیچر متعارف کروا چکی ہیں جس میں لنکڈ ڈیوائسز سے بھی بغیر موبائل کی موجودگی کے میسجز پڑھے جاسکتے ہیں۔

سگنل بھی یہ فیچر متعارف کروا چکی ہے جب کہ ایپل کی آئی میسج ایپ، میک بُک، آئی پیڈ ٹیبلیٹ، ایپل واچ اور آئی فون سب میں ہی یکساں طرح کے فیچر کام کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024