• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سونم کپور کے گھر ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی

شائع April 9, 2022
اداکارہ کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی فیشن ڈیوا سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے گھر سے ڈاکو تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔

شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ نے اپنی رپورٹ میں نیوز چینل کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ کے نئی دہلی میں موجود سسرالیوں کے گھر سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہائی پروفائیل کیس ہونے کی وجہ سے پولیس معلومات کو خفیہ رکھ رہی ہے اور ڈکیتی کا واقعہ رواں برس فروری میں پیش آیا تھا مگر اس کی خبر اب سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ 11 فروری کو پیش آیا اور اس کا مقدمہ 23 فروری کو درج کروایا گیا، جس کے بعد پولیس نے گھر کے 25 ملازمین سے تفتیش بھی کی، تاہم تاحال بڑی ڈکیتی سے متعلق کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

پولیس میں درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ گھر کے مالکان نے دو سال بعد 11 فروری کو زیورات اور نقدی کو چیک کیا تو غائب تھے، جس کے بعد چوری کی رپورٹ درج کروائی گئی۔

جس گھر سے چوری ہوئی، اس میں زیادہ تر سونم کپور کے سسر اور ساس سمیت ان کے شوہر کی دادی رہتی ہیں، تاہم اداکارہ اور ان کے شوہر بھی وہاں قیام کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے سسرالیوں کے گھر بڑی ڈکیتی کی واردات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کہ پولیس سونم کپور کے سسر کی کمپنی کی جانب سے 27 کروڑ روپے کے فراڈ کا کیس بھی سامنے آیا تھا۔

پولیس سونم کپور کے سسر کی کمپنی میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس کی تفتیش بھی کر رہی ہے جب کہ اداکارہ کے گھر کی ایک سال کے خفیہ کیمروں کی ریکارڈنگ بھی دیکھی جا رہی ہی۔

سونم کپور کے سسرالیوں کے گھر میں بڑی ڈکیتی کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے امید سے ہونے کی تصدیق کی تھی اور ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

سونم کپور نے مئی 2018 میں صنعت کار آنند آہوجا سے شادی کی تھی، جس کے بعد وہ کچھ عرصے کے لیے لندن منتقل ہوگئی تھیں، اس وقت وہ بھارت میں رہائش پذیر ہیں۔

شادی کے بعد اداکارہ کو اسکرین پر کم دیکھا جا رہا ہے، تاہم انہیں فیشن شوز میں دیکھا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024