• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گلوکارہ نتاشا نورانی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

شائع April 3, 2022
گلوکارہ نے 2 اپریل کو شادی کی تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ نے 2 اپریل کو شادی کی تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ، موسیقار اور نغمہ نگار نتاشا نورانی نے کمپیوٹر انجنیئر و لکھاری زریک احمد سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

’چھوڑو‘ گلوکارہ نے 2 اپریل کو شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، تاہم انہوں نے واضح طور پر شادی کا لفظ استعمال نہیں کیا۔

ڈان امیجز کے مطابق نتاشا نورانی اور زریک احمد نے شادی کے موقع پر ویور اسٹوری اور رانا نعمان کی جانب سے تیار کردہ لباس پہنا۔

شادی کے موقع پر نتاشا نورانی نے روایتی سرخ اور گلابی رنگت کے لباس کا انتخاب کیا گیا جب کہ ان کے شریک حیات زریک احمد نے سیاہ اور سفید رنگ کا سوٹ پہنا۔

نتاشا نورانی نے 2 اپریل کو تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
نتاشا نورانی نے 2 اپریل کو تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب رشتہ ازدواج میں بندھیں، تاہم انہوں نے 2 اپریل کو تصاویر شیئر کیں۔

نتاشا نورانی کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے پر شوبز اور میوزک سے وابستہ شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نتاشا نورانی نے زریک احمد سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام
نتاشا نورانی نے زریک احمد سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ کی جانب سے شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد وہ وائرل ہوگئیں اور کئی لوگوں خوشگوار حیرانگی کا اظہار کیا کہ نتاشا نے خاموشی سے مداحوں کو سرپرائز دیا۔

اگرچہ نتاشا نورانی نے 2 اپریل کو شادی کی تصاویر شیئر کیں، تاہم فیشن ڈیزائنر رانا نعمان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکارہ کی شادی کی تصاویر جنوری 2022 میں شیئر کی گئی تھیں۔

علاوہ ازیں دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی نتاشا نورانی کی شادی کی تصاویر جنوری 2022 میں شیئر کی گئی تھیں، جب کہ ان کی شادی کی تقریبات کی بعض تصاویر دسمبر 2021 میں بھی شیئر کی گئیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ نتاشا نورانی نے اب شادی کی ہے یا انہوں نے پہلے ہی شادی کر رکھی تھی اور اس کی تصدیق اب کی ہے؟

تاہم نتاشا نورانی کی جانب سے شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024