• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

موت کے دو سال بعد رشی کپور کی آخری فلم ’شرما جی نمکین‘ ریلیز

شائع April 1, 2022
فلم 31 مارچ کو ریلیز کی گئی—اسکرین شاٹ
فلم 31 مارچ کو ریلیز کی گئی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے ماضی کے مقبول اور ’چاکلیٹی‘ ہیرو کہلانے والے آنجھانی اداکار رشی کپور کی موت کے دو سال بعد ان کی آخری فلم ’شرما جی نمکین‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

رشی کپور 30 اپریل 2020 کے کچھ عرصہ کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے تھے، زندگی کے آخری ایام میں وہ ’شرما جی نمکین‘ نامی فلم میں کام کر رہے تھے، جسے اب ریلیز کردیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’شرما جی نمکین‘ میں رشی کپور کا آدھا کردار پریش راول نے ادا کیا ہے، کیوں کہ فلم کی نصف شوٹنگ کے وقت رشی کپور چل بسے تھے۔

یوں ’شرما جی نمکین‘ ہندی سینما کی وہ پہلی فلم بھی بن گئی، جس کے مرکزی کردار کو دو اداکاروں نے ادا کیا۔

’شرما جی نمکین‘ کی ہدایات ہتیش بھاٹیا نے دی ہیں اور وہ فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں۔

’شرما جی نمکین‘ کی کہانی ایک 60 سالہ مرد کے گرد گھومتی ہے، جس کے شوقین نرالے ہوتے ہیں اور یہی کردار رشی کپور نے ادا کیا ہے، جس کا نصف حصہ پریش راول نے ادا کیا۔

فلم میں رشی کپور اور بعد ازاں پریش راول کے ساتھ جوہی چاولہ کو رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

فلم کو31 مارچ کو ایمازون پرائم ویڈیو ریلیز کیا گیا اور اسے پیش کیے جانے سے قبل رشی کپور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب بھی منعقد کی گئی۔

علاوہ ازیں ایمازون ویڈیو نے فلم کو ریلیز کرنے کے موقع پر رشی کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں ان کے بیٹے رنبیر کپور، عامر خان، کرینہ کپور، ارجن کپور، فرحان اختر اور عالیہ بھٹ کو پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تمام شخصیات نے رشی کپور کے پرانے گانے ’اوم شانتی اوم‘ پر پرفارمنس کی اور ویڈیو میں رشی کپور کی پرانی فلم کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024