• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

بلیک شارک کے گیمنگ کے لیے بہترین 3 اسمارٹ فونز پیش

شائع March 31, 2022
— فوٹو بشکریہ بلیک شارک
— فوٹو بشکریہ بلیک شارک

اگر آپ گیمنگ اسمارٹ فونز کے خواہشمند ہیں تو شیاؤمی کی ذیلی کمپنی بلیک شارک نے 3 نئی ڈیوائسز متعارف کرا دی ہیں۔

بلیک شارک کو گیمنگ کے لیے بہترین فونز کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔

بلیک شارک نے 2019 میں ایسے اسمارٹ موبائل فونز بنانا شروع کیے تھے جو گیمنگ کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔

2021 میں بلیک شارک 4 ، 4 پرو ، 4 ایس اور 4 ایس پرو کی شکل میں پیش کیے۔

اب 2022 کا آغاز 5 سیریز کے 3 فونز سے کیا ہے جن میں سے ایک میں نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر، دوسرے میں اسنیپ ڈراگون 888 پلس اور تیسرے میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر دیا گیا ہے۔

تینوں فونز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے 2 ویپر چیمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔

بلیک شارک 5 پرو

فوٹو بشکریہ بلیک شارک
فوٹو بشکریہ بلیک شارک

یہ اس سیریز کا سب سے طاقتور فون ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ 16 جی بی تک ریم اور 512 جی بی تک اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

مگر اسٹوریج میں بھی کچھ منفرد کیا گیا ہے اور اس کو این وی می ایس ایس ڈی اور روایتی یو ایف ایس 3.1 میں تقسیم کیا گیا ہے، مثال کے طور پر 512 جی بی ماڈل میں 256 اور 256 جی بی اسٹوریج کے 2 حصے ہیں۔

اسے کمپنی نے ڈی ایم کیشی ٹیکنالوجی قرار دیا ہے جبکہ پہلے سے زیادہ تیز ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم کا استعمال کای گیا ہے۔

فون میں بیٹری پرفارمنس بھی بہتر کی گئی ہے جس کے لیے 4650 ایم اے ایچ بیٹری 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ بلیک شارک
فوٹو بشکریہ بلیک شارک

کمپنی کے مطابق صفر سے 100 فیصد چارجنگ کے لیے محض 15 منٹ درکار ہوں گے جبکہ ٹمپریچر کنٹرول موڈ پر یہ وقت 24 منٹ ہوگا۔

اگر ایکسٹرنل پاور پلگ ان کی جائے گی تو گیمنگ کے دوران فون بیٹری کو استعمال نہیں کرے گا۔

بلیک شارک 5 پرو میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش اور 720 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ سے لیس ہوگا جبکہ 2 لائٹ سنسرز نصب ہیں جو برائٹنس کو حالات کے مطابق میچ کریں گے۔

فون میں 2 symmetrical اسپیکرز دیئے گئے ہیں جبکہ بہتر ہیپٹک فیڈبیک کے لیے ایک ایکس ایکسز لائنر موٹر بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فون کے چاروں حصوں میں 4 مائیکرو فونز موجود ہیں تاکہ آواز واضح طور پر سنائی دے۔

فون کے بیک پر 108 میگا پکسل مین، 13 میگا پکسل وائیڈ اینگل اور 5 میگا پکسل ٹیلی فوٹو میکرو کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ موجود ہے۔

یہ فون اپریل کے آغاز میں چین میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 4200 یوآن (ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

بلیک شارک 5 آر ایس

فوٹو بشکریہ بلیک شارک
فوٹو بشکریہ بلیک شارک

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 888 یا 888 پلس پراسیسر کے آپشن دستیاب ہوں گے، پلس پراسیسر والا فون 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔

پراسیسر سے ہٹ کر یہ فون کافی حد تک پرو ماڈل جیسا ہی ہے جیسے ایس ایس ڈی اور یو ایس ایف میں تقسیم اسٹوریج۔

فون کے اندر 4500 ایم اے ایچ بیٹری 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جس کو 100 فیصد چارجنگ کے لیے 15 منٹ درکار ہوں گے۔

فون میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہوگا جبکہ ڈوئل اسپیکر اور ہائی ریزولوش آڈیو اینڈ ڈی ٹی ایس ایکس الٹرا سپورٹ جیسے فیچرز بھی اس کا حصہ ہیں۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل ٹیلی میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

یہ فون 2 اپریل سے چین میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 3300 یوآن (94 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

بلیک شارک 5

فوٹو بشکریہ بلیک شارک
فوٹو بشکریہ بلیک شارک

یہ اس سیریز کا سب سے کم طاقتور فون ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کا ڈسپلے باقی ماڈلز جیسا ہی ہے یعنی 6.67 انچ کی امولیڈ اسکرین جس کے ساتھ 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

فون کے بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل ٹیلی فوٹو میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فون کی بیٹری پرو ماڈل جیسی ہے یعنی 4650 ایم اے ایچ جس کے ساتھ 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ 2 موڈز کے ساتھ دی گئی ہے۔

یہ فون 2 اپریل سے چین میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 2700 یوآن (77 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024